فلم / ٹی وی
'پُشپا 2' کی ریلیز میں کتنے دن باقی؟
پشپا راج کی واپسی میں کتنے دن باقی ؟
'پُشپا 2' کی ریلیز میں کتنے دن باقی؟
پشپا راج کی واپسی میں کتنے دن باقی ؟
ساؤتھ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے 'الّو ارجن' کی مقبول ترین فلم 'پُشپا' کے دوسرے سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ کے بعد پشپا راج کی واپسی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔
فلم ’پشپا: دا رائز‘ 2021 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی بھارت میں طوفان مچا دیا تھا جس کے ساتھ ہی یہ 2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔
الّو ارجن 'پشپا: دی رائز' کی زبردست کامیابی کے بعد فلم کے سیکوئل 'پشپا 2: دی رول' سینما گھروں میں اترنے والے ہیں جسکی شاندار کامیابی کے حوالے سے پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔
فلم کے میکرس نے 'پشپا 2' کا نیا پوسٹر لانچ کیا ہے۔ 'پشپا 2: دی رول' کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے میکرز نے لکھا، 'پشپا راج کی حکمرانی شروع ہونے میں صرف 200 دن باقی ہیں'۔ 15 اگست 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
شہرت کے آسمان چھونے والی اس فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار سوکمار ہیں جو مئی 2024 تک فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے اس کو اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں ابھی تقریباً 100 دن باقی ہیں، جسے مکمل کرنے کے لیے ٹیم اگلے 5 ماہ تک مسلسل شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔
20 سال سے اداکاری کی دنیا سے وابستہ الّو ارجن کے مداح ان کی فلم پُشپا کے پارٹ ٹو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور الّو ارجن سے زیادہ ان کے مداح فلم کی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے اپنے معاوضے کو ڈبل کر دیا ہے۔ 2021 میں ریلیز ہونے والی پشپا کیلئے اداکار نے 45 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے جبکہ انہوں نے پارٹ ٹو کیلئے 85 کروڑ کا معاوضہ لیا ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



