ہونٹوں کے گرد بننے والی لکیریں کیسے دور ہوں گی؟
مسکراہٹ اگر ہمارے ہونٹوں کے گرد لکیریں چھوڑتی ہیں لیکن یہ ہمارے دلوں میں خوشی بھی بکھیرتی ہے۔
مسکراہٹ کی وجہ سے نہ ہم اپنے موڈ میں بہتری لاتے ہیں بلکہ ہم صحت مند بھی رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے چہرے پر پڑنے والی لکیروں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں جو ہمارے چہروں پر جیسے ہونٹوں کے اردگرد یا ماتھے پر لکیریں پڑتی ہیں تو ان کو ختم کرنے کے بہت سے جدید طریقے بھی آگئے ہیں جس کی بدولت وہ ان لکیروں سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔
جدید طریقوں کی وجہ سے اور سرجری کی وجہ سے ان کو ختم کرنا آسان ہوتا ہے۔ مسکراہٹ کی لکیریں جنہیں ہنسی کی لکیریں کہا جاتا ہے، یہ جھریوں کی قسمیں ہیں جو بنیادی طور پر آپ کے منہ کے اطراف میں پیدا ہوتی ہیں۔
بعض اوقات آپ کی آنکھوں کے گرد بھی مسکراہٹ کی لکیریں بن سکتی ہیں۔ جب ہم مسکراتے ہیں تو یہ لکیریں نمایاں ہوتی ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ یہ جھریاں بڑھ سکتی ہیں۔ اگر آپ ان سے چھٹکارا کرنا چاہتی ہیں تو ایسا بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ جب بات مسکراہٹ کی لکیروں کی ہو تو متعدد علاج دستیاب ہوسکتے ہیں۔
آپ جراہی کے طریقے یا دیگر کاسمیٹک طریقے بھی اپنا سکتے ہیں
سرجری:
اگر آپ زیادہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سرجری ایک بہترین آپشن ہے۔ آپ مسکراہٹ کی لکیروں کو اپنے فیس لفٹ کے ساتھ پلکوں کی سرجری کی سفارش کرسکتی ہیں۔ آپ اس کے لئے سرجری بھی کرواسکتی ہیں۔
لیزر کا علاج:
آپ نے اس کے بارے میں سنا ہوگا کہ بہت سے لوگ لیزر کا علاج کرواتے ہیں۔ اس کے علاج میں جلد کی اوپری تہہ ہٹائی جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد اوپر والی جلد ہٹا کر نیچے سے نئی جلد کے ساتھ جھریاں اور داغوں کو ختم کرنا ہے۔
کولیجن انڈکشن تھراپی:
اس کے علاوہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے، آپ کی جلد کولیجن کھو دیتی ہے جس وجہ سے آپ کی جلد میں لچک پیدا ہوتی ہے لیکن کولیجن انڈکشن تھراپی کی مدد سے کولیجن حاصل کرسکتے ہیں اور مسکراہٹ کی لکیریں ہٹا سکتے ہیں۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام