فیشن

عریشہ رضی کا ’مایوں’ کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

عریشہ رضی کی مایوں لک کے چرچے

Web Desk

عریشہ رضی کا ’مایوں’ کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

عریشہ رضی کی مایوں لک کے چرچے

عریشہ رضی کا ’مایوں’ کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کا مایوں لُک بھی فیشن کی دنیا میں بازی لے گیا۔

ڈھولکی، برائیڈل شاور، اور دعائے خیر کے بعد اب اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے مایوں کی دلکش ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عریشہ رضی نے  دلکش ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں انہیں مایوں کیلئے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فرنٹ اوپن حسین پشواس میں عریشہ رضی کسی حسین پری کی مانند حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ مایوں کی مناسبت سے اداکارہ نے مسٹرڈ گولڈ رنگ کا انتخاب کیا جو معروف ڈئزائنر ’حسین کوچر’ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

عریشہ رضی نے اپنے خاص فنکشن کیلئے معروف میک اپ آرٹسٹ و سابقہ نیور اینکر رابعہ انعم سیلون کی خدمات حاصل کیں جبکہ انہوں نے ’الیور بائے ایم ٹی ایچ’ کی حسین جیولری پہنی جس میں مانگ ٹیکا، گلے میں چوکر اور کانوں میں  نازک بندے شامل تھے۔

 اسی کے ساتھ عریشہ نے اپنے خوبصورت  ہاتھوں میں جوڑے سے میچنگ چوڑیاں پہن کر اپنے اسٹائل کو مکمل کرلیا۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی اپنی شادی کی ہر تقریب میں منفرد لک کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں جنہیں نہ صرف انکی فینز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے بلکہ اسی کے ساتھ فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کو نئے نئے اسٹائل سیکھنے اور اپنے دن کو خاص بنانے کے لیے آئیڈیاز مل رہے ہیں۔

تازہ ترین