صحت
منکی پاکس کیا ہے؟ کیسے پھیلتا ہے ؟ کیا کیا علامات ہیں؟
حکومت پاکستان کا منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ
منکی پاکس کیا ہے؟ کیسے پھیلتا ہے ؟ کیا کیا علامات ہیں؟
حکومت پاکستان کا منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ
منکی پاکس ایک جان لیوا مرض ہے۔ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 2 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
منکی پاکس کی علامات کیا ہیں ؟
اس جان لیوا مرض منکی پاکس کی علامات میں سے ابتدائی علامت بخار، سر درد ،جسم میں سوجن، کمر درد پٹھوں میں درد اور کسی بھی چیز کا دل نا چاہنا شامل ہیں ۔
بخار کے بعد جسم پر دانے نکل سکتے ہیں جو اکثر چہرے سے شروع ہوکر ھتیلیوں اور پاوں کے تلوے تک پھیل جاتے ہیں۔
یہ دانے انتہائی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔بعد ،میں یہ دانے سوکھ کرگر جاتے ہیں جو کہ نشان چھوڑ جاتے ہیں۔
منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟
1۔ متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنا۔
2۔ ٹوٹی اور پھٹی ہوئی جلد کا وائرس سے سامنا۔
3۔ جنسی تعلق کے زریعے۔
4۔ سانس کی نالی، آنکھ، ناک یا منہ کے زریعے۔
5۔ جانورں کا شکار کرتے ہوئے۔
6۔وائرس سے آلودہ اشیا، جیسے بستر ،کپڑے، سوئیاں وغیرہ کے زریعے۔
منکی پاکس کا دورانیہ کتنا ہے؟
منکی پاکس کا دورانیہ 14 سے 21 دنوں تک رہتا ہے۔
حکومت پاکستان کا منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تا ہم حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائےگی۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
