فیشن

مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا

Web Desk

مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا

مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات نے اپنی بے رنگ بولڈ تصاویر جاری کر کے ایک بار پھر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

 کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی’ کی اداکارہ اکثر اپنے بولڈ فیشن شوٹ کے ذریعے ناقدین کی توپوں کا رخ اپنی جانب کروالیتی ہیں اور اب انکی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر بھی ردعمل کچھ ایسا ہی ہے۔

2012 کی رومانوی ڈرامہ سیریل ’میرے قاتل میرے دلدار‘ نے مہوش حیات کے کیرئیر کے لیے خوش کُن ثابت ہوا، اس ڈرامے سے انہیں بےپناہ پزیرائی  ملی اور اسی پراجیکٹ پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل ہوئی۔

مہوش حیات کو نہ صرف  لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا بلکہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2019 میں تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔

اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث مشہو مہوش حیات نے اپنے دلکش انداز اور معصومانہ اداؤں کے باعث بھی پہچان حاصل کرلی۔

حالیہ فوٹوشوٹ میں مہوش حیات نے اپنی دلکش شخصیت اور شاندار انداز سے اپنے مداحوں کو مسحور کر دیا ہے۔

بکھرے بالوں کیساتھ سفید شرٹ زین تن کیے  مہوش حیات کا فوٹو شوٹ عمیر بن نثار نے کیا جبکہ انکی اسٹائیلنگ حفصہ فاروق نے کی ہے۔

صبا قمر کی ان تصاویر پر جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل کا اظہار کیا وہیں صبا قمر بھی اس فوٹو شوٹ پر فدا دکھائی دیں۔

مہوش حیات کی تصاویر یہاں دیکھیں:

مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا
مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا
مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا
مہوش حیات کی بے رنگ ’بولڈ‘ تصویروں پر صبا قمر فدا

تازہ ترین