ہالی ووڈ

لوئس ٹاملسن کی انجانے میں شادی ہوگئی؟

لوئس ٹاملسن کا شادی کے کاغذات پر آٹوگراف

Web Desk

لوئس ٹاملسن کی انجانے میں شادی ہوگئی؟

لوئس ٹاملسن کا شادی کے کاغذات پر آٹوگراف

لوئس ٹاملسن کی انجانے میں شادی ہوگئی؟

برطانوی گلوکارلوئس ٹاملسن ایک خاتون کی جانب سے آٹوگراف کیلئے پیش کیے گئے شادی کے کاغذات پر  دستخط کر بیٹھے۔

میوزک بینڈ 'ون ڈائریکشن' سے اپنی گلوکاری کا کامیاب سفر طے کرنے والے گلوکار لوئس ٹاملسن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کنسرٹ منعقد کیا جہاں انکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ ہوں اور آٹوگراف نہ لیں یہ ممکن نہیں ہے اور یہی لوئس کے کنسرٹ میں ہوا کہ سب نے ان کے ساتھ آٹوگراف اور سیلفی لیں لیکن ان سب میں سے ایک خاتون شادی کے منصوبے کے ساتھ آئی تھیں۔

خاتون نے لوئس سے آٹوگراف لینے کیلئے میرج سرٹٰفکیٹ تیار کروایا تھا اور دیگر مداحوں کی طرح پھر لوئس کو وہ پیش کر دیا جس کو دیکھے بغیر ہی گلوکار نے آٹوگراف دیتے ہوئے دستخط کردیے۔

لوئس نے جس کاغذ پر دستخط کیے وہ ریپبلک آف انڈونیشیا کا میرج سرٹیفکیٹ تھا جس میں لوئس اور خاتون کی تصویر تھی اور تصویر کے درمیان دونوں کے دستخط موجود تھے۔

بعدازاں خاتون نے یہ راز سب پر آشکار کرتے ہوئے  ٹک ٹاک پر بتایا کہ وہ لوئس کے کنسرٹ میں اکیلی گئی تھیں لیکن شادی کر کے واپس آئی ہیں کیونکہ لوئس نے دستخط نکاح نامے پر کیے ہیں۔

اگرچہ لوئس اور خاتون کے میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط ان کی شادی ہوجانے کا ثبوت ہیں لیکن انڈونیشیا کے قانون کے مطابق شادی صرف اس صورت تسلیم کی جاتی ہے جب جوڑے نے باضابطہ تقریب منعقد کی ہو، لہذا اس نکاح نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لوئس ٹاملسن امریکہ کے ایک میوزک شو میں جلوہ گر ہوئے تھے جو ’ون ڈائریکشن‘ نامی میوزک بینڈ کی بنیاد بن گیا۔

 اس میوزک بینڈ کے اراکین زین ملک، ہیری اسٹائلز، لیام پیئن، نائل ہوران اور لوئس ٹوملسن تھے، تاہم یہ بینڈ اب ٹوٹ چکا ہے اور تمام گلوکار علیحدہ علیحدہ گانے بناتے اور گنگناتے ہیں۔

تازہ ترین