مجھ میں ہی کمی ہے، اعظم خان کا شکوہ
ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کبھی پوری سیریز کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، درمیان میں لٹکا دیا جاتا ہے۔ اس لیے ان کی گزارش ہے کہ یا تو انہیں سیریز سے باہر کردیا جائے یا پھر پورا موقع فراہم کیا جائے۔
اکثر اپنے وزن کی بنیاد پر تنقید کی زد میں رہنے والے 25 سالہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا کہنا تھا کہ جب وہ لیگ کرکٹ کھیلتےہیں تو انہیں اپنی کارکردگی دکھانے کا پورا موقع ملتا ہے کیونکہ وہ اپنی ٹیم کو میچ جیت کر دیتے ہیں۔
’اگر آپ میرے دماغ میں شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں کہ میں اس لیول کی کرکٹ کے لیے موزوں نہیں تو پھر میں بھی اپنا راستہ دیکھوں گا۔ گزشتہ 4 سال میں میری 3 دفعہ واپسی ہوئی ہے، میں نے کبھی پوری سیریز نہیں کھیلی، تو مجھے اس بات کا تھوڑا دکھ ہوتا ہے۔‘
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے قومی کرکٹر اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ بہت ہی صاف ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں لہذا اگر کوئی اس حالت کو شک سے دوچار کرے تو وہ تھوڑا مایوس ہوجاتے ہیں، غیر ملکی کوچز کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ ایسا محسوس نہیں کراتے کہ بحیثیت کرکٹر ان میں کچھ کمی ہے۔
’لیکن جب میں پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں تو مجھے محسوس کرایا جاتا ہے کہ جیسے مجھ میں کچھ کمی ہے، لیکن جب میں اپنی بیٹنگ اپنی اننگ دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کسی کھلاڑی سے کم نہیں ہوں۔‘
واضح رہے کہ اعظم خان گزشتہ ہفتے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو گلف جائنٹس کے خلاف زبردست فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں