دلچسپ و خاص

26 سال سے لاپتا شخص پڑوسی کے گھر سے برآمد

مغوی نے بتایا کہ اس پر جادو کیا گیا تھا۔

Web Desk

26 سال سے لاپتا شخص پڑوسی کے گھر سے برآمد

مغوی نے بتایا کہ اس پر جادو کیا گیا تھا۔

بازیاب ہونے والے شخص کی عمر 45 برس ہے۔
بازیاب ہونے والے شخص کی عمر 45 برس ہے۔

26 سال قبل لاپتا ہوجانے والا شخص اپنے گھر سے چند ہی منٹ کے فاصلے پر واقع پڑوسی کے گھر سے بازیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الجیریا کی وزارت انصاف نے بتایا کہ ’الجیریا میں 1998 کی خانہ جنگی کے دوران 19 سالہ عمر بی نامی نوجوان لاپتا ہوگیا تھا'۔

کافی تلاش کے بعد بھی جب اس کا کوئی سراغ نہ ملا تو ملکی حالات کے پیش نظر اہلخانہ نے یہ سمجھا کہ شاید اسے اغوا کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں ڈیلفا شہر سے 200 میٹر کے فاصلے پر گھاس کے ایک ڈھیر سے ایک 45 سالہ شخص کو بازیاب کرایا گیا جو لاپتا ہوجانے والا عمر بی نکلا۔

وراثت کے تنازع کے بعد اغوا کار کے بھائی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اس واقعے سے پردہ اٹھایا اور بھائی کے مجرمانہ کرتوت سے دنیا کو آگاہ کیا۔

بازیاب ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اغوا ہونے کے بعد کسی کو بھی مدد کے لیے پکارنے سے قاصر تھا کیونکہ اغوا کار نے اس پر کسی قسم کا جادو کر رکھا تھا جس نے اس کی زبان بندی کر دی تھی۔

اس حوالے سے وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ61 سالہ ملزم قریبی قصبے ال گویدڈ میں میونسپلٹی کا ایک ڈورمین ہے جسے فرار ہونے کی کوشش کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

وزارت انصاف نے واقعے کو ’گھناؤنا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ متاثرہ شخص کو طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین