اسکینڈلز

معاذ صفدر کا شادی پر ایک اور منفی تبصرہ وائرل

'اہلیہ کیلے جذبات بدل گئے ہیں'، معاذ صفدر کا انکشاف

Web Desk

معاذ صفدر کا شادی پر ایک اور منفی تبصرہ وائرل

'اہلیہ کیلے جذبات بدل گئے ہیں'، معاذ صفدر کا انکشاف

معاذ صفدر کا شادی پر ایک اور منفی تبصرہ وائرل

پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے شادی کے بعد اہلیہ کیلئے پرانے والے جذبات ختم ہوجانے کا متنازع بیان دے دیا۔

معاذ صفدر پاکستان کے ایک امیر ترین یوٹیوبر ہیں جو اپنی روز مرّہ زندگی کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے اپنے مداحوں کو بذریعہ یوٹیوب دکھاتے ہیں۔

معاذ نے سال 2023 میں صبا عباسی سے 4 سال محبت کے رشتے میں رہنے کے بعد شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا۔

یوٹیوبر نے حال ہی میں ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ریجا کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ تاہم اہلیہ صبا کے حوالے سے دیا گیا ان کا بیان تنقید کا نشانہ بنا۔

ابھی معاذ کا صبا کے ساتھ شادی سے قبل محبت پر دیا گیا بیان چرچوں میں تھا ہی کہ اسی پوڈکاسٹ کی ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں معاذ میزبان کے ایک سوال پر یہ بتا رہے ہیں کہ شادی کے بعد اہلیہ کیلئے جذبات میں کیا تبدیلی آئی۔

انہوں نے کہا کہ ' شادی سے پہلے کی زندگی بہت اچھی ہوتی ہے، لڑکے کو لڑکی بہت پسند آرہی ہوتی ہے اور یہی لڑکی کی جانب سے ہوتا ہے لیکن جب ایک مرتبہ شادی ہوگئی تو جذبات میں تبدیلی آجاتی ہے'۔

معاذ نے کہا کہ ' جب شادی کے بعد آپ ساتھ رہتے ہو تو ایک دوسرے کی بہت سی چیزیں پتہ چلتی ہیں اور احساسات الگ ہوجاتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ ' شادی ہوتے ہی آپ کے پاس آپشن ختم ہوجاتا ہے کہ کوئی اور شخص بھی پسند آرہا ہے، اب آپ ہر حال میں اسی ایک شخص کے ساتھ رہنے کے پابند ہوجاتے ہو'۔

معاذ نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ' دونوں ہی مختلف دور ہیں جن میں انسان کے جذبات مختلف ہوتے ہیں لیکن ہاں میری زندگی اچھی ہے، ساتھ رہ رہے ہیں لیکن ہاں پرانے والے جذبات نہیں رہے'۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وائرل ویڈیو میں معاذ صفدر یہ کہتے نظر آئے تھے کہ ' انہیں شادی سے قبل صبا کے ساتھ افیئر پر افسوس ہوتا ہے کہ نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اس وقت میں کم عقل تھا لیکن اب جب مجھ میں عقل آگئی ہے تو یہ سمجھ چکا ہوں کہ اس عمر میں بس لڑکا یہ چاہتا ہے کہ لڑکی مل جائے اور لڑکی بھی ایسا ہی چاہتی ہے'۔

انہوں نے کہا تھا کہ ' اب سمجھ گیا ہوں کہ والدین جس لڑکی کے متعلق جو بھی رائے دے رہے تھے وہ صحیح تھی'۔

معاذ صفدر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ شبہ ظاہر کر رہی تھی کہ ممکنہ طور پر معاذ اور صبا کے ازدواجی معاملات بھی صحیح نہیں چل رہے اور جلد یہ دونوں بھی راہیں جدا کرلیں گے۔ تاہم اب حالیہ جاری ویڈیو پر بھی معاذ صفدر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تازہ ترین