سوشل میڈیا

معاذ صفدر کے 4 کروڑ روپے ڈوب گئے

معاذ صفدر نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

Web Desk

معاذ صفدر کے 4 کروڑ روپے ڈوب گئے

معاذ صفدر نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

معاذ صفدر کے 4 کروڑ روپے ڈوب گئے

پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے 4 کروڑ روپے کے بڑے نقصان کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کردیا۔

معاذ صفدر کا شمار پاکستان کے امیر ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور ان کی اس دولت کی وجہ ان کی ’ڈیلی وی لاگنگ‘ ہے۔ 

معاذ اپنی روز مرہ زندگی کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے اپنے مداحوں کو بذریعہ یوٹوب دکھاتے ہیں جس کے سبب ان کی فیملی کے تمام افراد بھی اب یوٹیوب کی جانی مانی شخصیات بن چکے ہیں۔

معاذ صفدر نے یوٹیوب ڈیلی ولاگنگ سے کمائے گئے پیسوں کو مختلف کاروبار میں انویسٹ کیا۔ انہوں نے پہلے اپنا گھر بنایا پھر ریسٹورنٹ تعمیر کروایا۔

اس کے بعد معاذ نے وادی سوات میں ایک ریزورٹ تعمیر کروایا لیکن اب انہوں نے اس ریزورٹ کے سبب 4 کروڑ کے نقصان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتایا ہے۔

انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو انکشاف کیا کہ ' انہوں نے سوات میں تعمیر کروائے گئے ریزورٹ میں 4 کروڑ روپے انویسٹ کیے تھے لیکن پاکستان میں سیاحت کے زوال اور ملک میں مالی بحران کے سبب پیسے وصول نہیں ہو پا رہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ ' اس ریزورٹ پر ہر ماہ 40 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے اور اس کی مرمت بھی کافی مہنگی پڑ رہی ہے اور اس حساب سے میری کمائی کچھ بھی نہیں ہو پارہی اور اب یہ ریزورٹ سوات میں چلانا ناممکن بن چکا ہے، لیکن وہ اس نقصان کے بدلے اللہ سے پُر امید ہیں کہ وہ کچھ بہتر سے نوازے گا'۔

انہوں نے اپنے سننے والوں کو مشورہ دیا کہ ' میں نے یہ سیکھا کہ جب تک کوئی ایک بزنس کامیاب نہ ہوجائے تب تک نئے بزنس کو شروع نہ کرو ورنہ میرا والا حال ہی ہوگا'۔

واضح رہے کہ معاذ صفدر نے سال 2022 میں اپنی زندگی کی محبت صبا عباسی سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا اور چند روز قبل بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر معاذ نے پروقار برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جس میں دیگر یوٹیوبرز اور انسٹاگرام انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا گیا۔

تازہ ترین