سوشل میڈیا

معاذ صفدر شادی سے قبل اہلیہ کےساتھ افیئر پر پشیمان

لگتا ہے ان کی بھی علیحدگی ہونے والی ہے

Web Desk

معاذ صفدر شادی سے قبل اہلیہ کےساتھ افیئر پر پشیمان

لگتا ہے ان کی بھی علیحدگی ہونے والی ہے

غلطی پرپشیمان ہوں، معاذ صفدر کا اہلیہ کے خلاف بیان
'غلطی پرپشیمان ہوں'، معاذ صفدر کا اہلیہ کے خلاف بیان

پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اہلیہ صبا کے ساتھ شادی سے قبل 4 سالہ افیئر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں اسے غلطی قرار دے دیا۔

معاذ صفدر کا شمار پاکستان کے امیر ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور ان کی اس دولت کی وجہ ان کی ’ڈیلی وی لاگنگ‘ ہے۔

معاذ اپنی روز مرّہ زندگی کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے اپنے مداحوں کو بذریعہ یوٹیوب دکھاتے ہیں اور اب ناصرف وہ بلکہ ان کی پوری فیملی ہی یوٹیوب اسٹار بن گئی ہے۔

معاذ نے سال 2023 میں صبا عباسی سے 4 سال محبت کے رشتے میں رہنے کے بعد شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا۔

اگرچہ وی لاگز میں دونوں ایک خوشگوار شادی شدہ جوڑا نظر آتے ہیں لیکن معاذ صفدر کا حالیہ انٹرویو اس شادی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا گیا۔

معاذ صفدر نے ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ریجا کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ 'صبا سے کتنے سال افیئر رہنے کے بعد شادی ہوئی؟'  اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معاذ نے بتایا کہ ' میں اور صبا 4 سال محبت کے رشتے میں بندھے رہے جس کے بعد شادی کرلی'۔

معاذ صفدر نے کہا کہ ' لیکن اب تو  مجھے شادی سے قبل افیئر پر افسوس ہوتا ہے کہ نہیں کرنا چاہئے تھا'۔

میزبان کی جانب سے وضاحت مانگنے پر انہوں نے کہا کہ ' اس وقت میں کم عقل تھا لیکن اب جب مجھ میں عقل آگئی ہے تو یہ سمجھ چکا ہوں کہ اس عمر میں بس لڑکا یہ چاہتا ہے کہ لڑکی مل جائے اور لڑکی بھی ایسا ہی چاہتی ہے، کیونکہ جو معاشرے میں ہو رہا ہے وہ ہر انسان کو دیکھا دیکھی کرنا ہوتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' اب سمجھ آگیا ہے جو والدین کہتے ہیں وہ ہی صحیح ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی عقل سے بتا رہے ہوتے ہیں اور اس کا احساس اب ہوا ہے کیونکہ میں اب لڑکا اور لڑکی کو دیکھ کر پہچان جاتا ہوں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط'۔

انہوں نے کہا کہ ' اب سمجھ گیا ہوں کہ والدین جس لڑکی کے متعلق جو بھی رائے دے رہے ہوتے تھے وہ صحیح تھے'۔

معاذ صفدر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ شبہ ظاہر کر رہی ہے کہ ممکنہ طور پر معاذ اور صبا کے ازدواجی معاملات بھی صحیح نہیں چل رہے ہیں اور جلد یہ دونوں بھی راہیں جدا کرلیں گے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین اہلیہ سے متعلق ایسا بیان دینے پر معاذ کو تنقید کانشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ' جس لڑکی کے حوالے سے کہہ رہے ہو وہ اب تمھار ے بیٹے کی ماں ہے، کچھ تو عقل سے کام لو' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'لگتا ہے ان کی بھی علیحدگی ہونے والی ہے'۔

تازہ ترین