اسکینڈلز

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کی ڈیٹنگ کی افواہ سرگرم

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

Web Desk

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کی ڈیٹنگ کی افواہ سرگرم

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

ہانیہ عامر اور زاویار میں بڑھتی قربتیں
ہانیہ عامر اور زاویار میں بڑھتی قربتیں 

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز  نے فلم ' پوپے کی ویڈنگ' کے پریمیئر پر ایک ساتھ انٹری دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

گزشتہ روز نئے ابھرتے اداکار خوشحال خان کی اداکارہ نازش جہانگیر کیساتھ ڈیبیو فلم 'پوپے کی ویڈنگ' کی اسکریننگ منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

فلم پریمیئر میں فیصل قریشی، ٹیپو ، مامیا، وجاہت رؤف، انعم تنویر و دیگر اسٹارز تشریف لائے تاہم ہانیہ عامر کی زاویار نعمان اعجاز کا ساتھ پہنچنا شہ سرخیوں کا حصہ بن گیا۔

اس موقع پر ہانیہ عامر سفید لباس پہنی نظر آئیں جبکہ زاویار نعمان اعجاز سیاہ شرٹ اور پینٹ پہن کر پہنچے۔

اس جوڑی کو چند روز قبل شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں دونوں دلہا دلہن کے ساتھ تصاویر بناواتے اور شادی میں ہلّہ گلّہ کرتے بھی دکھے۔

شادی کی تقریب میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت اور پھر ہر جگہ ساتھ ساتھ دکھنا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا اور سب ان کے ممکنہ افیئر پر بحث کر ہی رہے تھے کہ دونوں کا پھر ایک ساتھ دکھنا افیئر کی خبروں کو مزید ہوا دے گیا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے زاویار نعمان کو ہانیہ عامر کا نیا شکار قرار دیا تو ایک سوشل میڈیا صارف دونوں سپر اسٹارز کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے کو پبلسٹی اسٹنٹ کہتے نظر آئے۔

جہاں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کی بڑھتی قربتوں یا اچھی دوستی کو متعدد لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہاں بعض سوشل میڈیا صارفین دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور انکو جلد شادی کرلینے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین