انفوٹینمنٹ

روبینہ اشرف کی ٹیلی ویژن پر آنے سے پہلے زندگی کیسی تھی؟

لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں اسی سے کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں

Web Desk

روبینہ اشرف کی ٹیلی ویژن پر آنے سے پہلے زندگی کیسی تھی؟

لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں اسی سے کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں

روبینہ اشرف کی  ٹیلی ویژن پر آنے سے پہلے زندگی کیسی تھی؟

1982ء میں لاہور ٹیلی ویژن ڈراما  ’ایسی بلندی، ایسی پستی ‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ  ٹیلی ویژن پر آنے بعد انکی زندگی ویسی ہی رہی  جیسیٹیلی ویژن پر آنے سے پہلے تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ تھوڑا بہت فرق توہر فیلڈ میں جانے کے بعد آتا ہی ہے ،جیسے کہ زندگی کے مختلف پہلو ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے بچپن ،پڑھائی کا دور ،شادی کے بعد کی زندگی اورپھر کام کی۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ کام کی زندگی اور اس سے پہلے کی زندگی میں فرق ہوتا ہے، کیوں کہ آپ جو کام کررہے ہیں وہ آپ کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے اور اس مقصد کے تحت آپ اپنی زندگی گزرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن پر آنے کے بعد آرٹسٹ کو اتنی زیادہ توجہ ملتی ہے کہ ان کی زندگیاں مکمل طور پر بد ل جاتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں آرٹسٹ کو خاص توجہ ملتی ہے لیکن ان کی زندگی نہیں بدلتی وہ اپنی ذاتی زندگی میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ٹی وی پرآنے سے پہلے تھے۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ میں بھی پہلے جیسے تھی ،آج بھی ویسی ہی ہوں۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ کام کی جگہ پر آپ کو اپنے اندر تھوڑی بہت تبدیلی لانی پڑتی ہے جو آپ کو تعریفیں ملتی ہیں ،لوگ سراہتے ہیں ،وہ ہم گھر تو نہیں لے کر آتے۔وہ بادشاہت اور تعریفیں ہم کام کی جگہ پر ہی چھوڑ کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گھر میں ہم ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں ۔ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمیں جو عزت و احترام عوام کی طرف سے ملتا ہے، اس کو سنبھال کر رکھنا ایک ذمہ داری ہوتی ہے، مگر میری زندگی میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی ،میں آج بھی خریداری کرنےاتوار بازار جاتی ہوں۔ شاپنگ مال جاکر اطمینان سے شاپنگ کرتی ہوں۔ لوگ مجھے سے آکر ملتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں اسی سے کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں۔ ایک آرٹسٹ کا عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین