انفوٹینمنٹ

خودکشی کرنا چاہتا تھا، رجنی کانت

زندگی میں ایک ایسا وقت آیا کہ خودکشی کرنا چاہتا تھا۔

Web Desk

خودکشی کرنا چاہتا تھا، رجنی کانت

زندگی میں ایک ایسا وقت آیا کہ خودکشی کرنا چاہتا تھا۔

رجنی کانت کیسے سپر اسٹار بنے، فوٹو بشکریہ گوگل
رجنی کانت کیسے سپر اسٹار بنے، فوٹو بشکریہ گوگل

لاکھوں دلوں میں بسنے والے ساؤتھ کے اداکار رجنی کانت کو کس بزرگ کی خواب میں زیارت ہوئی جس کے بعد وہ سپر اسٹار بن گئے۔

رجنی کانت نے سن1992 میں سنگاپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اداکار بننے اور زندگی کے کمزور لمحات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجنی کانت نے انکشاف کیا کہ سب جانتے ہیں کہ میں نے بس کنڈیکٹر کے طور پر کام کیا ہے لیکن اس سے پہلے میں آفس بوائے، قلی اور پھر بڑھئی کا کام کرنے لگا، یہ سب کام میں نے زندگی میں اس لیے کیے کیونکہ میں غریب خاندان میں پیدا ہوا تھا ۔

رجنی کانت نے کہا کہ میں زندگی میں کسی چیز سے ڈرتا نہیں تھا پر ایک دن کچھ ایساہوا کہ میں ڈر گیا اور خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا لیکن اسی دوران مجھے ایک دیوتا کی کچھ لوگ پوجا کرتے دکھائی دیے تو میں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، پھر اسی رات مجھے خواب میں ایک سفید داڑھی والے بزرگ دکھائی دیے جو ایک ندی کے پاس بیٹھے تھے اور انہوں نے بھی مجھے اپنے پاس بلانے کا اشارہ کیا ۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے رجنی کانت بتاتے ہیں کہ اس کے بعد جب اگلی صبح میری آنکھ کھلی تو میں نے لوگوں سے ان کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سری راگھویندر ہیں۔

 یہ سنتے ہی میں نے دعا مانگی کی میں امیر بننا چاہتا ہوں اور اس کے بعد دل ہی دل میں سوچ لیا کہ ہر جمعرات کو روزہ رکھوں گا ۔ اس کے بعد میں بس کنڈیکٹر بنا، پھر فلم انسٹیٹیوٹ میں شامل ہوا اور اسٹیج ڈرامے کرنے لگا ، تو ان ہی ڈراموں سے مجھے ایک دن بالا چندر نے پہچان لیا اور پہلی فلم آفر کر ڈالی،یوں میں اداکار بن گیا۔

واضح رہے کہ تقریب سے گفتگو کے اختتام میں رجنی کانت نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 1978  میں جب اسٹار بنا تو منترالیم گیا وہاں میں نے وہی مقام دیکھا جو خواب میں دیکھا تھا ۔

تازہ ترین