انفوٹینمنٹ

ہمیش ریشمیا کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟

اب یہ جوڑی ممبئی میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہے

Web Desk

ہمیش ریشمیا کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟

اب یہ جوڑی ممبئی میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ میں ایسی بے شمار شخصیات موجود ہیں جن کی خود کی نجی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔

 اس کی ایک دلچسپ مثال معروف موسیقار و اداکار ہمیش ریشمیا ہیں جنہوں نے اپنی 22 سال پرانی شادی توڑ کر بیوی کی سہیلی سے شادی رچا لی، ہمیش ریشمیا کی پہلی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ ہمیش ممبئی کی ایک ہی سوسائٹی میں اپنی بیوی اور ایک بچے کے ساتھ رہتے تھے، جہاں اداکارہ سونیا کپور ان کی پڑوسن تھیں، وہیں سونیا اور ہمیش کی اہلیہ کومل کے درمیان دوستی ہوگئی، جس کے بعد اداکارہ نے ہمیش ریشمیا کو بھی اپنا دوست بنا لیا۔

ہمیش اور سونیا کی یہ دوستی دس سال تک چلتی رہی جو بالآخر محبت میں بدل گئی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمیش ریشمیا نے 2017 میں اپنی بیوی کومل کو طلاق دے دی اور پھر سونیا کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اب یہ جوڑی ممبئی میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

تازہ ترین