انفوٹینمنٹ

کرشمہ کپور کا نِک نیم 'لولو' کیسے پڑا؟

کرشمہ کے نِک نیم کا سندھی میٹھی روٹی سے کیا تعلق؟

Web Desk

کرشمہ کپور کا نِک نیم 'لولو' کیسے پڑا؟

کرشمہ کے نِک نیم کا سندھی میٹھی روٹی سے کیا تعلق؟

کرشمہ کپور کاپیٹ نیم  لولو کیوں؟
کرشمہ کپور کاپیٹ نیم  لولو کیوں؟

بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے مشہور نک نیم کے پیچھے چھپی کہانی پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے اہم انکشاف کردیا۔

سال 1991 میں فلم 'پریم قیدی' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرشمہ کپور نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں فلم 'جگر' ، ' اناڑی' ، 'راجا ہندوستانی' ، 'کولی نمبر ون' ، 'بیوی نمبر ون' اور ' دلہن ہم لے جائینگے' شامل ہیں۔

کپور خاندان کی وہ پہلی لڑکی جس نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اپنی بہن کرینہ کپور کو بھی اس انڈسٹری کا حصہ بننے میں مدد کی 'لولو' کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

یہ ان کا بالی وڈ کی جانب سے دیا گیا نام نہیں بلکہ خود انکی فیملی میں انہیں اس نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ ان کی بہن کرینہ کپور کو پیار سے 'بیبو' کہا جاتا ہے۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنے نک نیم 'لولو' سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ان کی والدہ کو اطالوی اداکارہ جینا لولو  بہت پسند تھیں اور کیونکہ والدہ سندھی ہیں تو وہ ایک میٹھی روٹی بناتی ہیں جسکو سندھی میں لولو کہا جاتا ہے اور اس طرح میرا پیار کا نام لولو رکھ دیا گیا'۔

کرشمہ کپور نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ' یہ ان کے خاندان کی روایت ہے کہ سب کو بے حد مزاحیہ نک نیم دیے جاتے ہیں جیسے ڈبّو، چنٹو اور چمپو تو اسی طرح میرا نام لولو طے پایا'۔

کرشمہ کپور نے کرینہ کپور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'پھر جب میری بہن کرینہ پیدا ہوئی تو سب نے سوچا چلو اب کچھ نیا مزاحیہ نام سوچو۔ چونکہ وہ بیبی تھی اس لیے میرے والد نے اس کا نام بیبی سے بیبو رکھ دیا اور اس طرح ہم دونوں کے نک نیم لولو اور بیبو پڑگئے'۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور کا نِک نیم 'چنٹو' ، راجیو کپور کا 'چمپو' جبکہ کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کا پیار کا نام ' ڈبّو' ہے۔

تازہ ترین