کھیل

شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Web Desk

شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے، سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں شاہد آفریدی کو اپنے داماد شاہین آفریدی کے والد کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی ویڈیو میں شادی کیلئے خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا گھر نظر آ رہا ہے جبکہ ڈھول اور شہنائیاں بجنے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی سے منسوب ایک کارڈ حال ہی میں وائرل ہوا تھا جس کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بارات کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں ہوگی جبکہ ولیمہ کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوگی تاہم شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا فروری 2023 کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا، جس کے بعد دلہن انشا کی رخصتی 3 ستمبر 2023 کو طے پائی تھی لیکن ایشا کپ کی وجہ سے رخصتی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

تازہ ترین