بالی ووڈ

کرینہ کپور کے 'ویلنٹائن' سیف نہیں شاہد کپور؟ ویڈیو جاری

Web Desk

کرینہ کپور کے 'ویلنٹائن' سیف نہیں شاہد کپور؟ ویڈیو جاری

کرینہ کپور کے ویلنٹائن سیف نہیں شاہد کپور؟ ویڈیو جاری

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے محبت کو منانے کے خاص دن 'ویلنٹائن ڈے' کی مناسبت سے انسٹاگرام پوسٹ جاری کرتے ہوئے سابقہ بوائے فرینڈ و اداکار شاہد کپور کے ساتھ ویڈیو جاری کردی۔

کرینہ کپور اور شاہد کپور 5 سال محبت کے رشتے میں جڑے رہے، انکی محبت کا آغاز انکی ایک ساتھ 2004 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’فدا‘ سے ہوا۔

کرینہ کپور اور شاہد کپور کی جوڑی کو بالی وڈ متوالوں کی جانب سے بے انتہا محبت ملی اور دونوں نے ایک ساتھ متعدد فلمیں کیں جن میں ' ملیں گے ملیں گے' ، 'چپکے چپکے' ، '36 چائنا ٹاؤن' شامل ہیں لیکن دونوں کی سب سے زیادہ کامیاب فلم 'جب وی میٹ ثابت ہوئی۔

کرینہ اور شاہد کپور نے اپنی محبت کے عروج پر 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب وی میٹ‘ میں کام کیا لیکن اس کے بعد دونوں نے باہمی مشورے سے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

اس خبر نے ان کے مداحوں کو بے حد مایوس کردیا تھا اور سب ان کے واپس ایک ہوجانے کے خواہشمند نظر  آئے لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ کرینہ پٹودی خاندان کے چشم و چراغ و اداکار سیف علی خان کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور ان سے شادی بھی کرلی۔

بعدازاں شاہد کپور نے بھی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی پرانی دوست میرا کپور سے شادی کرلی۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جب وی میٹ کے مشہور سین پر مبنی ویڈیو جاری کی۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' کبھی بھی پرانی نہیں ہوسکتی یہ، بائے گاڈ'۔ ویلنٹائنز فلم فیسٹیول'۔

جہاں کرینہ کپور نے ویلنٹائن کی مناسبت سے اس فلم کو بہترین رومانوی فلم کے طور پر شیئر کیا لیکن ان کے مداحوں کو کرینہ کپور اور شاہد کپور کی بہترین جوڑی یاد آگئی۔

کمنٹ سیکشن میں انکے مداح گیت اور آدتیا کے علاوہ ان کی اصل جوڑی کو بھی یاد کرتے دکھے جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین اس فلم کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیتے نظر آئے۔

تازہ ترین