انفوٹینمنٹ

سنجے لیلا بھنسالی کا بدترین غصہ، سوناکشی نے سب بتادیا

سوناکشی نے سنجے لیلا بھنسالی کے غصے سے متعلق زیرگردش افواہوں کی تردید کی۔

Web Desk

سنجے لیلا بھنسالی کا بدترین غصہ، سوناکشی نے سب بتادیا

سوناکشی نے سنجے لیلا بھنسالی کے غصے سے متعلق زیرگردش افواہوں کی تردید کی۔

سنجے لیلا بھنسالی کا بدترین غصہ، سوناکشی نے سب بتادیا

بھارت کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے حوالے سے طویل عرصے سے افواہیں پھیل رہی ہیں کہ فلمساز  کام کے دوران غصے میں آ جاتے ہیں اور طیش میں آکر فون پھینک دیتے ہیں۔ 

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام تر افواہوں کو رد کردیا۔

انہوں نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں  سوناکشی نے سنجے لیلا بھنسالی کے غصے سے متعلق زیرگردش افواہوں کی تردید کی۔

انہون نے کہا کہ وہ ایک ٹاسک ماسٹر ہیں اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، وہ جس طرح کام کرتے ہیں ہر کوئی انکا مداح ہوجاتا ہے، وہ جو تخلیق کرتے ہیں انڈسٹری میں ویسا شاہکار کوئی اور تخلیق نہیں کرسکتا۔

سوناکشی نے کہا کہ اگر ان کے اس کام میں کوئی  گڑ بڑ کرے گا تو غصہ آنا ایک فطری عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران وہ مجھ سے بہت خوش تھے، میں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے افواہیں سنی تھیں، لیکن میں سیٹ پر ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش تھی۔

تازہ ترین