انفوٹینمنٹ

سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی اُمنگ جاگ اٹھی

سوناکشی نے شادی کیلئے ہامی بھرلی؟

Web Desk

سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی اُمنگ جاگ اٹھی

سوناکشی نے شادی کیلئے ہامی بھرلی؟

سوناکشی نے شادی کیلئے ہامی بھرلی؟
سوناکشی نے شادی کیلئے ہامی بھرلی؟

سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار’ کی کاسٹ میں شامل اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی۔

بھارت کا مقبول ترین لافٹر شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی نئی ایپیسوڈ میں ویب سیریز سنجے لیلا بھنسالی کی کاسٹ کو مدعو کیا گیا جس میں اداکارہ سوناکشی نے فنکاروں کے درمیان شادی کی خواہش کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

لافٹر شو کے نئے پرومو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کپل شرما اداکارہ سے فلم کی عکسبندی سے متعلق سوال کرتے ہیں جس پر منیشا کوئرالا کہتی ہیں کہ انہیں ہر سین سے پہلے سیٹ پر ہمیشہ گھبراہٹ کا احساس ہوتا تھا۔

جبکہ سوناکشی نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران 12 سے زیادہ ری ٹیک نہیں لیے۔ اس کے بعد ریچا نے جواب دیا کہ انہوں نے 99 ری ٹیک دیے، جس سے سب حیران رہ گئے۔

نئی قسط کے پرومو میں میزبان کپل شرما سوناکشی سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کیارا کی مثال دیتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی آپکا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جواب میں اداکارہ سوناکشی نے جلے کٹے اور مزاحیہ انداز میں کپل کو کہا کہ آپ جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں کیونکہ آپکو معلوم ہے کہ مجھے کتنی زور سے شادی کرنی ہے ۔

واضح رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو کی آنے والی قسط میں  ہیرامنڈی کی کاسٹ منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل مہمان خصوصی ہیں۔

علاوہ ازیں یکم مئی کو ریلیز ہونے والی یہ ویب سیریز 1940 کی دہائی میں  ہندوستانی آزادی کی جدوجہد کے ہنگامہ خیز پس منظر کے خلاف قائم درباریوں اور ان کے سرپرستوں کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین