انفوٹینمنٹ

شگفتہ اعجاز نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟

میرا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔

Web Desk

شگفتہ اعجاز نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟

میرا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔

شگفتہ اعجاز نے شوبز کی دنیا میں کیسے  قدم رکھا؟

سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ کس سے متاثر ہو کر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ شگفتہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی اداکاری کا شوق تھا، ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھی وہ جب ان کے محلے میں آتی تھی تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا، جس کے بعد انہیں بھی اداکاری کا شوق ہوا۔

ان کے مطابق وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا  کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ آج سے قبل شگفتہ اعجاز اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ آج کل پاکستانی ڈراموں کے بھارتی طرز پر بننے سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں، اداکار کام کو ترجیح کے طور پر لیا کرتے تھے، ان کی توجہ ہنر پر ہوتی تھی، ان میں زیادہ خلفشار نہیں ہوتا تھا، اداکار سیٹ اور ماحول کے بجائے کارکردگی پر توجہ دیتے تھے۔

 اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں نے ایک بار بھارتی ڈراموں کی نقل کرنا شروع کر دی تھی اور اب بھی وہ اس کے زیر اثر ہیں۔

تازہ ترین