انفوٹینمنٹ

سنجے لیلا بھنسالی خواب میں آکر میرا گلہ گھونٹ دیتے تھے، اندریش کمار

سنجے سر سے ڈرتا تھا تو کام نہیں ہوپاتا تھا

Web Desk

سنجے لیلا بھنسالی خواب میں آکر میرا گلہ گھونٹ دیتے تھے، اندریش کمار

سنجے سر سے ڈرتا تھا تو کام نہیں ہوپاتا تھا


اندریش ملک کی سیریز ہیرا منڈی کے سیٹ سے تصویری جھلکیاں
اندریش ملک کی سیریز ہیرا منڈی کے سیٹ سے تصویری جھلکیاں

سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی‘ کاکردار  ’استاد‘ اداکار اندریش ملک نے نبھایا۔

 انہوں  نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ‘سنجے سر میرے خواب میں آکر میرا گلہ گھونٹ دیتے تھے۔‘

سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرامنڈی میں اندریش ملک کا کردار ایک مخبر کی طرح کا ہے یعنی وہ دونوں طرف کی بات کرتا ہے ایک طرف (منیشا کوئرالا ) ملکہ جان اور دوسری جانب (سوناکشی سنہا) فریدن کی طرف۔ 

ایک انٹرویو میں ہیرامنڈی اسٹار اندریش ملک نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ سنجے لیلا بھنسالی کیسے ان کے خواب آتے تھے اور پھر ان کا گلا گھونٹ دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ابھی بھی سنجے لیلا بھنسالی سے خوفزدہ ہوں مجھے شوٹ کے دوران ہمیشہ یہی لگتا تھا کہ میں ڈائریکٹر کے خوف میں رہ کر بیک وقت اسی ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیسے کر سکتا ہوں اور  اس خوف کی وجہ سے میں بطور اداکار کھل کر  سین عکس بند بھی نہیں کرواپارہا تھا، لہذا  ایک دن یہ سب باتیں میں نے سنجے سر کو سیٹ پر بتائیں۔

انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری صورتحال کا جائزہ لے کر انہوں نے پہلے میری کوؤنسلنگ کی اور اس کے بعد ہی میں اپنے   ڈائیلاگز بہتر طریقے سے ادا کرپایا جس پر میں ان کا واقعی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرامنڈی‘ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور یہ نیٹ فلکس پر اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انڈین سیریز کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔

تازہ ترین