دلچسپ و خاص

چار ہزار فونز سے جعلی ویوز لے کر لاکھوں ڈالر کمانے والے شخص کو سزا

وانگ نے 4 ماہ میں 4 لاکھ 15 ہزار ڈالر کمائے۔

Web Desk

چار ہزار فونز سے جعلی ویوز لے کر لاکھوں ڈالر کمانے والے شخص کو سزا

وانگ نے 4 ماہ میں 4 لاکھ 15 ہزار ڈالر کمائے۔

وانگ ہزاروں فونز کو کمپیوٹر کی مدد سے آپریٹ کرتا تھا۔
وانگ ہزاروں فونز کو کمپیوٹر کی مدد سے آپریٹ کرتا تھا۔

چین میں 4 ہزار 600 موبائل فونز استعمال کر کے لائیو اسٹریمنگ پر جعلی ویوز لے کر لاکھوں ڈالر کمانے والے شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

چینی اخبار کے مطابق  مشرقی چین کے صوبہ زیجیانگ میں وانگ نامی شخص نے 4600 موبائل فونز خریدے اور ان کے ذریعے لائیو اسٹریمز پر جعلی ویوز حاصل کر کے 4 ماہ میں30 لاکھ  یوآن (4 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر) کمائے۔

چینی عدالت نے وانگ کو غیر قانونی کاروباری سرگرمی پر ایک سال تین ماہ قید اور 50 ہزار یوآن (7 ہزار امریکی ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی۔

وانگ کو ان کے ایک دوست نے پیسہ کمانے کے لیے ’برشنگ‘ نامی تکنیک کا بتایاجس کے بعد 2022 کے آخر میں انہوں نے کام شروع کیا۔

خیال رہے کہ 'برشنگ' کے ذریعے کسی بھی ایپلی کیشن کی لائیو اسٹریمنگ پر ناظرین کی تعداد، لائیکس، کمنٹس اور شیئرز کے ذریعے دھوکے سے فیک ویوز حاصل کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وانگ زیادہ تر ٹک ٹک پر کام کرتا تھا۔

انہوں نے 4600 موبائل فونز کو خصوصی کلاؤڈ سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیا جبکہ فونز کے علاوہ وی پی این سروسز اور نیٹ ورکنگ کا سامان بھی خرید کر برشنگ کا کام شروع کیا۔

اپنے کمپیوٹر پر صرف چند کلکس کے ساتھ، وانگ تمام موبائل فونز کو بیک وقت لائیو اسٹریمنگ پر ویوز بڑھانے کے لیے آپریٹ کر سکتا تھا۔

وانگ کے مطابق جعلی ویورز کے اکاؤنٹس بڑی تعداد میں خریدے گئے، جن کو بعض اوقات اصلی نام کی تصدیق میں ناکامی کی وجہ سے سنسر بھی کر دیا جاتا لیکن اس کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل آسان تھا۔

اس کیس کے انچارج پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 'لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ مینجمنٹ میں کچھ خامیاں ہیں، امکان ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں موبائل فونز ری سائیکلنگ مارکیٹ سے خریدے گئے ہوں۔‘

تازہ ترین