وائرل اسٹوریز

ویڈیو: 9 مئی کو کیا ہوا تھا؟ احتجاج کرنے والوں کے دلچسپ جواب

ایک شہری نے کہا ہم یہاں بریانی کھانے آئے ہیں۔

Web Desk

ویڈیو: 9 مئی کو کیا ہوا تھا؟ احتجاج کرنے والوں کے دلچسپ جواب

ایک شہری نے کہا ہم یہاں بریانی کھانے آئے ہیں۔

'سانحہ 9 مئی' کو گزشتہ روز ایک برس مکمل ہوگیا، اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے۔

اس سانحے کی مذمت کے لیے گزشتہ روز تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا اور احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں، تاہم چند احتجاجی ریلیوں کے شرکا ایسے بھی تھے جو 9 مئی کے پس نظر سے بالکل لاعلم نظر آئے۔

ایسی ہی ایک ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین سے ایک یوٹیوب جرنلسٹ 9 مئی کے پسِ منظر سے متعلق سوالات کررہا ہے تاہم بیشتر شرکا جواب سے لاعلم نظر آئے۔

شرکا میں موجود ایک شخص نے جواب دیا کہ '9 مئی کو قرآن پاک کی بےحرمتی ہوئی تھی'۔

ایک شہری نے بتایا کہ انہوں نے 9 مئی واقعے کے بعد تحریک انصاف چھوڑ دی تھی، تاہم وہ اس سوال کا جواب دینے سے کتراتے نظر آئے کہ 9 مئی کو ہوا کیا تھا؟

صحافی نے ایک اور شہری سے سوال کیا کہ 9 مئی کو کیا ہوا تھے؟ آپ یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟ شہری نے جواب دیا کہ 'بریانی کھانے آئے ہیں'۔

ایک اور شہری سے سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو کیا ہوا تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے'۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں بےامنی دیکھی گئی تھی، مشتعل افراد نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبات پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے تھے۔

مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ 4 گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں، واقعے کے ردعمل میں پی ٹی آئی قیادت سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین