ماہرہ کی ’خفیہ شادی‘ کی دلکش ویڈیو
سُپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
ماہرہ خان کی مینجر کی جانب سے پہلے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دلہن کا چہرہ واضح نہیں تھا ، صرف سفید عروسی جوڑا دکھائی دے رہا ہے۔
اب ایک مکمل ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ماہرہ خان کی پرتعیش شادی کی تقریب کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
ویڈیو میں ہم دیکھ سکتےہیں کہ ’وائٹ تھیم‘ کی اس تقریب میں سجاوٹ کیلئے سفید پھولوں کا استعمال کیا گیا ہے، مہمانوں کیلئے لگائی گئیں میزوں میں بھی جا بجا سفید پھول دکھائی دیے۔
دلہن ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے اس یادگار دن سفید عروسی جوڑے کا انتخاب کیا اور ساتھ ڈبل دوپٹے اوڑھے جس نے اداکارہ کی لُک کو مزید چار چاند لگا دیے۔
دلہن بنی ماہرہ نے عروسی جوڑے کے ساتھ ہم رنگ سادی مگر پُرکشش جیولری سے اپنی لُک کو مکمل کیا۔ماہرہ خان کا عروسی جوڑا ڈیزائنر فراز منان نے خصوصی طور پر تیار کیا۔
دولہے سلیم کریم نے اپنے زندگی کے اس یادگار دن کالی شیروانی، ہم رنگ کھسے اور نیلی پگڑی پہنی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بنی ماہرہ بھرپور ناز اور اداؤں کے ساتھ چلتی دلہے سلیم کریم کے سامنے آئیں تو خوشی اور جذبات کی ملی جلی کیفیت میں وہ آبدیدہ ہوگئے اور ماہرہ کو گلے لگالیا۔
خیال رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذلان ہے۔
اس سے قبل کئی بار اداکارہ کے سلیم کریم سے تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں لیکن اداکارہ نے ان تعلقات کی کوئی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی