سوشل میڈیا

معاذ صفدر کا اہلیہ کو 'ڈائمنڈ رِنگ' کا تحفہ

Web Desk

معاذ صفدر کا اہلیہ کو 'ڈائمنڈ رِنگ' کا تحفہ

معاذ صفدر کا اہلیہ کو ڈائمنڈ رِنگ کا تحفہ

پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر نے اہلیہ  صبا رحمان سے شادی کی دوسری سالگرہ پر  ڈائمنڈ کی انگوٹھی بطور تحفہ دیکر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

معاز صفدر نے نوعمری میں ہی ٹِک ٹاکر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا۔ کچھ سالوں کے بعد معاذ نے یوٹیوب بلاگنگ شروع کی۔ معاز صفدر کی اپنی فیملی کے ساتھ روزانہ کی بلاگنگ کو ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

معاز صفدر کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر 3.8 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ ایک پرفیوم کے برانڈ، ایک ریزورٹ اور ایک رسٹورنٹ کے مالک بھی ہیں۔

معاذ نے سال 2022 اپنی زندگی کی محبت صبا عباسی سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا۔

معاذ نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اہلیہ صبا کو ڈائمنڈ رِنگ بطور تحفہ دی ہے جو تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس جوڑی نے سمندر کے دل موہ لینے والے نظارے میں ایک خوبصورت شادی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

معاذ صفدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں صبا کے ساتھ ساحلِ سمندر پر حسین لمحات گزارتے اور انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

معاذ نے اپنی بیوی کو مہنگے تحائف دے کر حیران کر دیا۔ جوڑے نے گھر پر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ 

تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


اسکرین گراب
اسکرین گراب


اسکرین گراب
اسکرین گراب


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


تازہ ترین