انفوٹینمنٹ

ریچا چڈھا نے شرمین سیگل کو سب کے سامنے روسٹ کردیا

شرمین سیگل نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہترین ‘ کُک‘ ہیں

Web Desk

ریچا چڈھا نے شرمین سیگل کو سب کے سامنے روسٹ کردیا

شرمین سیگل نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہترین ‘ کُک‘ ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف اداکارہ ریچا چڈھا نے لائیو شو میں شرمین سیگل کو تنقید کا نشانہ بنا کر نئی بحث چھیڑ دی۔

نیٹ فیلکس  سیریز ’ہیرامنڈی’ کی اداکارہ ریچا چڈھا نے ساتھی اداکارہ اور سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل پر تنقید کی۔

ایک انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شرمین سیگل نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہترین ‘ کُک‘ ہیں۔

ریچا چڈھا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ ریچا چڈھا نے صبح جو سلادکھایا  تھا وہ انہوں نے ہی تیار کیا تھا۔

شرمین سیگل نے بتایا کہ میں بہت اچھا کھانا بناتی ہوں،یہاں تک کہ میں باقائدہ کرسمز لنچز بھی بنا چکی ہوں۔‘

شرمین کی اس بات پر طنزیہ انداز میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ آپکو اور مجھے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔‘

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو اس سے قبل ہیرامنڈی کے پریمیئر کے دوران شرمین سیگل کے لیے اسپاٹ لائٹ میں جگہ بنانے کے لیے باقائدہ طور پر ریچا چڈھا کو کورنر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ادیتی راؤ حیدری، سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، اور سنجیدہ شیخ جیسے بالی ووڈ ستاروں نے نیٹ فلکس شو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سیریز میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی سیگل کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زرائع کے مطابق انہیں ‘پرچی‘ کی وجہ سے ہیرامنڈی میں جگہ ملی۔

اپنے انسٹاگرام پر ملنے والے کئی ہیٹ کمنٹس کے بعد سیگل نے ایک پوسٹ پر اس بات  کو غیر فعال کر دیا جہاں وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کے ایک میگزین شوٹ کی تصویر شیئر کرنے کے بعد مشتعل مداحوں نے ان کے کمنٹس سیکشن کو منفی تبصروں سے بھر دیا تھا۔

تازہ ترین