فلم / ٹی وی

نیلم منیر اور فیروز کی’خمار‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

’خمار‘ کی ان دیکھی تصاویر

Web Desk

نیلم منیر اور فیروز کی’خمار‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

’خمار‘ کی ان دیکھی تصاویر

خمار‘ اپنی آخری قسط کی نشریات کے ساتھ ناظرین کو الوداع کہہ گیا۔
خمار‘ اپنی آخری قسط کی نشریات کے ساتھ ناظرین کو الوداع کہہ گیا۔

پاکستانی ڈراما ’خمار‘ کے سیٹ سے اداکارہ نیلم منیر اور اداکار فیروز خان کی چند یادگار اور ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ سال نومبر سے پاکستانی ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والا ڈراما ’خمار‘ اپنی آخری قسط کی نشریات کے ساتھ ناظرین کو الوداع کہہ گیا۔

’سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے ’خمار‘ نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھا اور آخری قسط بھی مداحوں کو پسند آئی۔

اگرچہ ڈرامے کا اختتام ہوچکا ہے لیکن اس ڈرامے میں فیروز خان کے مدِ مقابل کاسٹ ہونے والی اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری ڈرامے کے سیٹ پر لی گئیں چند یادگار تصاویر جاری کیں۔

علاوہ ازیں فیروز خان بھی وقتاً فوقتاً ڈرامے کے بی ٹی ایس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں جنکو ڈرامے کے ناظرین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور نیلم منیر کے ہمراہ ’خمار‘ کی میگا اسٹار کاسٹ میں حنابیات، شہریار زیدی، زینب قیوم، بہروز سبزواری، اسما عباس، محمود اختر اور دیگر شامل تھے۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین