وائرل اسٹوریز

ویڈیو، حج کیلئے سعودیہ پہنچنے والے پہلے قافلے کا زبردست استقبال

حج 2024 کیلئے سعودی عرب پہنچنے والا پہلا قافلہ بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے۔

Web Desk

ویڈیو، حج کیلئے سعودیہ پہنچنے والے پہلے قافلے کا زبردست استقبال

حج 2024 کیلئے سعودی عرب پہنچنے والا پہلا قافلہ بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے۔

اسلام ارکان کے پانچویں رُکن حج کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے پہلے قافلے کا زبردست استقبال کیا گیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے  والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کا مدینہ ائیرپورٹ پر پھول  نچھاور کر کے استقبال کیا گیا، کھجوریں اور تحفے بھی دیے گئے۔

حج 2024 کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے پہلے قافلے کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے ۔

سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے مناسک حج کی ادائیگی میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے کافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں  ’نُسک حجاج کارڈ‘ کا اجرا کیا گیا جو رواں سال حج کے دوران استعمال کیا جائے گا۔

نُسک حجاج کارڈ کا مقصد آئندہ حج سیزن کے لیے آپریشنل طریقہ کار کی صلاحیت بڑھانا ہے تاکہ حج کو بہت زیادہ آسان بنایا جا سکے اورغیر قانونی طریقے سے حج کرنے کے واقعات کو کم کیا جا سکے۔

اس کارڈ کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ بآسانی آٹومیٹیکلی پڑھا جاسکے۔

تازہ ترین