وائرل اسٹوریز

ویڈیو: بجلی کے تاروں اور کھمبوں کو پار کرتی لیاری کی انوکھی شادی

تھوڑی سی غلطی اس جوڑے کو سیدھا جنت میں پہنچا دے گی

Web Desk

ویڈیو: بجلی کے تاروں اور کھمبوں کو پار کرتی لیاری کی انوکھی شادی

تھوڑی سی غلطی اس جوڑے کو سیدھا جنت میں پہنچا دے گی

کراچی کے علاقے لیاری میں ہونے والی شادی میں دلہن دولہا کی انٹری کیلئے کرین کا استعمال کرنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کراچی کے پوش علاقے لیاری کا نام ذہن میں آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل منفرد ویڈیوز ذہن نشین ہوجاتی ہیں۔اور جہاں بات کی جائے  آج کل کی  ہونے والی شادیوں میں دلہن دولہا کی مختلف انٹری کی ہو تو بھی لیاری والے بازی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

شادی کی تقریب میں آج کل دلہن اور دولہا کی انٹری کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں کوئی چاند کی شکل میں بنے جھولے میں سوار ہوکر اسٹیج پر آتا ہے تو کوئی جوڑا  ہال کی چھت  سے جلوہ افروز ہونا پسند کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن دولہا کو شادی کے مقام تک پہنچانے کیلئے کچھ اور نہیں بلکہ دیو ہیکل کرین کا استمال کیا گیا ہے جو بجلی کے تاروں اور کھمبوں کو پار کرتے ہوئی شادی کے مقام پر دلہن دولہا کو لےجاتی نظر آرہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محلے میں لگائے گئے شادی کے ٹینٹ تک پہنچانے کیلئے دلہن اور دولہا کو کرین میں ڈالا جاتا ہے جو سفید چمکیلے کپڑے سے سجایا گیا تھا، اس منظر کو دیکھنے کیلئے جہاں مہمانوں کی تعداد موجود تھیں وہیں اہل محلہ بھی اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور کیمرے میں قید کرنے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی تبصرہ کرتے صارفین  ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آئے۔

کوئی اس جوڑے کو کرین سے گرتا دیکھنے کا منتظر دکھائی دیا تو کسی نے  بجلی کے تاروں اور کھمبوں پر سے کرین گزارنے کے مناظر پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’بجلی کے کھمبے کے درمیان سے انٹری پر تو شکرانے کے نفل بھی بنتے ہیں۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’تھوڑی سی غلطی اس جوڑے کو سیدھا  جنت میں پہنچا دے گی۔’

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین لیاری سے منسوب کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین