وائرل اسٹوریز

ویڈیو، وکرانت میسی کا ٹیکسی ڈرائیور سے جھگڑا

گالیاں دیں اور دھمکایا بھی، ٹیکسی ڈرائیور کا وکرانت پر الزام

Web Desk

ویڈیو، وکرانت میسی کا ٹیکسی ڈرائیور سے جھگڑا

گالیاں دیں اور دھمکایا بھی، ٹیکسی ڈرائیور کا وکرانت پر الزام

بھارتی اداکار وکرانت میسی کی ٹیکسی ڈرائیور  کیساتھ کرائے پر لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سال 2007 میں سیریز 'دھوم مچاؤ دھوم' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے وکرانت میسی نے 'بالیکا ودھو' اور 'قبول ہے' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلمی دنیا کا رخ کیا اور 'حسین دلربا' اور '12ویں فیل' جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوکر اپنا نام بہترین فلم اسٹارز کی فہرست میں شامل کروالیا۔

سوشل میڈیا پر وکرانت میسی کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ ٹیکسی ڈرائیور سے کرائے پر لڑ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور چھپے ہوئے کیمرے پر ریکارڈنگ کرتا نظر آیا جس میں وکرانت کہہ رہے تھے کہ 'چلّا کیوں رہا ہے؟ چلتے وقت تو کرایا 450 روپے تھا اب زیادہ کیسے ہوگیا؟'

وکرانت کی بات پر ٹیکسی ڈرائیور نے غصے میں کہا کہ ' مطلب آپ کرایا نہیں دیں گے؟ ' اور یہ کہہ کر اپنا موبائل فون منظرِ عام پر لاتے ہوئے وکرانت کی شکل دکھائی اور پھر کہا کہ ' میرا نام اشیش ہے اور میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور میرے ساتھ وکرانت میسی ہیں جو مجھے سفر کا کرایا نہیں دے رہے ہیں'۔

وکرانت میسی اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان تو تو میں میں
وکرانت میسی اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان تو تو میں میں

وکرانت میسی نے پہلے ریکارڈنگ رکوانی چاہی لیکن پھر یہ کوشش چھوڑ کر کہنے لگے کہ 'تم کہہ رہے ہو کہ یہ کمپنی والوں کی من مانی ہے، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا'۔

ٹیکسی ڈرائیور وکرانت میسی پر یہ الزام بھی لگاتا نظر آیا کہ اداکار نے اسے گالیاں دیں اور دھمکایا بھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں تاہم سب سے زیادہ ہونے والا تبصرہ یہی ہے کہ یہ ویڈیو کسی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔

تازہ ترین