وائرل اسٹوریز

چاہت فتح علی خان کی ٹرولنگ پر ساتھی فنکارہ ناخوش

وجدان راؤ نے کہا کہ چاہت میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

Web Desk

چاہت فتح علی خان کی ٹرولنگ پر ساتھی فنکارہ ناخوش

وجدان راؤ نے کہا کہ چاہت میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

چاہت میرے بہت اچھے دوست ہیں، وجدان راؤ
چاہت میرے بہت اچھے دوست ہیں، وجدان راؤ

منفرد انداز میں گانے گا کر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ٹرولنگ پر ساتھی فنکارہ وجدان راؤ نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے، ماضی کے مشہور گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گانے کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں اور اُن پر ڈھیروں میمز بھی بنائی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی تازہ میوزک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں ماضی کے مقبول پنجابی گانے 'اکھ لڑی بدو بدی، موقع ملے کدی کدی' اپنے انداز میں گایا ہے، یوٹیوب پر اس گانے کے 8 ملین سے زائد ویوز ہوچکے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر وجدان راؤ نے بھی پرفارم کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانے کی ٹرولنگ پر ناخوش نظر آرہی ہیں۔

وجدان راؤ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'سب جانتے ہیں کہ میں ایک زندہ دل لڑکی ہوں اور مزاح سے بھرپور ویڈیوز بناتی ہوں لیکن کچھ روز سے میں بہت دکھی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'چاند رات پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ میں نے ایک گانا شوٹ کیا، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، میں اُن کے ساتھ پہلے بھی 5 گانوں میں آچکی ہوں'۔

وجدان راؤ کا کہنا تھا کہ 'ہمارا یہ خیال تھا کہ لوگ یہ گانا سن کر خوش ہوں گے، اُن کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے گی لیکن لوگوں نے اس کا اتنا زیادہ مذاق اڑایا حالانکہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اِس گانے کے کئی ملین ویوز ہوچکے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ اتنا زیادہ مذاق اڑا رہے ہیں، یہ مذاح کو مذاح کیوں نہیں رہنے دیتے، ہم لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے یہ کرتے ہیں'۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے علاوہ 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی ترانہ گا چکے ہیں جس کے مذاحیہ انداز سے سوشل میڈیا صارفین خوب محفوظ ہوئے تھے۔

تازہ ترین