وائرل اسٹوریز

'ہیرا منڈی'، حیدرآبادی اردو میں تبصرہ کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل

حیدرآبادی لڑکی نے ویب سیریز کی ٹیم کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ہیرا منڈی نہ بناتے تو اچھا ہوتا۔

Web Desk

'ہیرا منڈی'، حیدرآبادی اردو میں تبصرہ کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل

حیدرآبادی لڑکی نے ویب سیریز کی ٹیم کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ہیرا منڈی نہ بناتے تو اچھا ہوتا۔

بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ پر بھارتی لڑکی کی حیدرآبادی اردو میں تبصرہ کرنےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں بھارتی لڑکی ایک نیوز کاسٹر کی طرح ہیرا منڈی پر خبریں پڑھنے کے انداز میں تبصرہ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

مختصر ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہیں کہ ہیرا منڈی میں عالیشان محل دکھائے گئے، اداکاراؤں کو مہنگے کپڑے اور قیمتی زیورات پہنے دکھایا گیا جب کہ انگریزوں کی طرح نظر آنے والے اداکاروں کو اردو بولتے دکھایا گیا۔

خبریں پڑھنے کے انداز میں لڑکی نے فلم پر تبصرہ کیا کہ مذکورہ سیریز میں کہانی کے علاوہ ہر چیز موجود تھی، یعنی اس میں محل، کپڑے، گانے، ڈانس اور ٹوٹی پھوٹی اردو بولتے کرداروں کو بھی دکھایا گیا۔

ویڈیو میں بھارتی لڑکی نیٹ فلکس سیریز کے کرداروں پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ بعض کرداروں کو صرف دھکے کھاتے دکھایا گیا۔

حیدرآباد لڑکی نے ویب سیریز کی ٹیم کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ہیرا منڈی نہ بناتے تو اچھا ہوتا، وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتے۔

لڑکی کی ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ پر تبصرہ کرنے کی ویڈیو کو  انڈیا اور پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے  شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ انہیں فلم سے زیادہ حیدرآبادی اردو میں ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ پر تبصرے کی ویڈیو پسند آئی۔

تازہ ترین