انفوٹینمنٹ

خانقاہوں میں زندگی گزارنے والی بھارتی اداکارہ کون؟

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کی وجہ کیا؟

Web Desk

خانقاہوں میں زندگی گزارنے والی بھارتی اداکارہ کون؟

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کی وجہ کیا؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی شوبز انڈسٹری میں ایسی بہت ساری شخصیات رہ چکی ہیں جنہوں نے تھوڑے عرصے میں بے تحاشا شہرت حاصل کی اور پھر اچانک گلیمر کی دنیا چھوڑ کر روحانی راستے پر گامزن ہوگئیں، انہیں میں سے ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو پہاڑوں میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔

سابق ماڈل، اداکارہ اور فلم پروڈیوسر برکھا مدن ہندی اور پنجابی فلموں میں کام کرچکی ہیں، انہوں نے 1994 میں فاتح سشمیتا سین اور ایشوریہ رائے کے ساتھ مس انڈیا مقابلہ میں حصہ بھی لیا تھا۔

 بعد ازاں انہوں نے 1996 میں اکشے کمار کی فلم 'کھلاڑیوں کا کھلاڑی' سے بالی وڈ میں قدم رکھا، 2003 کی ہارر فلم 'بھوت' میں برکھا کے کام کو کافی سراہا گیا، انہوں نے تقریباً 20 ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

پھر 2012 میں ایک دن برکھا نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کیا اور وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے بدھ راہبہ بن گئیں، اب وہ اپنی باقی کی زندگی پہاڑوں میں واقع خانقاہوں میں گزار رہی ہیں۔

تازہ ترین