پاکستان

مریم نواز کی شوہر کیساتھ وائرل تصویر کہاں کھینچی گئی؟

واضح نہیں کہ یہ تصویر کتنے برس پرانی ہے۔

Web Desk

مریم نواز کی شوہر کیساتھ وائرل تصویر کہاں کھینچی گئی؟

واضح نہیں کہ یہ تصویر کتنے برس پرانی ہے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی پُراعتماد شخصیت اور فیشن کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اپنے شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر کے ساتھ اُن کی ایک پرانی یادگار تصویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وائرل تصویر میں مریم نواز پنک رنگ کا جوڑا پہنے کھڑی ہیں اور کندھے پر براؤن بیگ لٹکا رکھا ہے، انہوں نے لال رنگ کی لپ اسٹک لگا رہی ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں چشمہ اور گھڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

مریم نواز کے ساتھ کھڑے اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر قدرے جوان دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے بلیو جینز، براؤ بیلٹ اور سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ یہ تصویر کتنے برس پرانی ہے تاہم اسے دیکھ کر بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز جوانی میں بھی فیشن کا کمال ذوق رکھتی تھیں۔

دونوں کے پسِ منظر پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لی گئی ہے۔

مریم نواز اپنے شوہر کے ساتھ کوالالمپور  میں واقع ایک تاریخی مندر کے باہر کھڑی ہیں جوکہ اپنی 272 سیڑھیوں اور 140 فٹ اونچے دیوقامت سنہری مجسمے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ایک اندازے کے مطابق اس تاریخی مندر کا نظارہ کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 8 لاکھ سیاح ہر سال ملائیشیا آتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر سے شادی 25 دسمبر 1992 کو کی تھی، ان کی 2 بیٹیاں مہرالنسا صفدر اور ماہ نور صفدر جب کہ ایک بیٹا جنید صفدر ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاست میں قدم رکھ لیا تھا، وہ متعدد بار رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین