پاکستان

یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بشریٰ اقبال میدان میں آگئیں

Web Desk

یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بشریٰ اقبال میدان میں آگئیں

یاسر شامی کی آج گرفتاری عمل میں لائی جائے گے
یاسر شامی کی آج گرفتاری عمل میں لائی جائے گے

معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی و سابقہ  اہلیہ  سیدہ بشریٰ اقبال نے یوٹیوبر یاسر شامی اور سابق شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی خبر شیئر کرکے تہلکہ مچادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیدہ بشرٰی اقبال نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یاسر شامی اور دانیہ شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں سابق شوہر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کیلئے دانیہ شاہ  کو پیسے دینے  اور اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کرنے  کے الزام میں یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات شیئر کیں ہیں ۔

ڈاکٹر بشرٰی اقبال نے وارنٹ گرفتاری کی فوٹو کاپی سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے  کیپشن میں لکھا کہ، “جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت نے عامر لیاقت (مرحوم) سائبر کرائم فحش ویڈیو لیک کیس میں ملزم اور مفرور یوٹیوبر یاسر شامی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اب اس کیس میں دو ملزمان ملوث ہیں۔ 1. دانیہ ملک 2. یاسر شامی۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ،’ ایف آئی اے کا انتظار ہے کہ وہ یاسر شامی کو گرفتار کرے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے عدالت میں پیش کرے۔ ان شاء اللہ عامر لیاقت کو جلد انصاف ملے گا۔’

بشرٰی اقبال کی پوسٹ کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لیے مقدمہ لڑنے پر سوشل میڈیا صارفین انکی ہمت کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔

 بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ اقبال مرحوم پاکستانی میزبان کی حقیقی وفادار سابقہ ​​اہلیہ ہیں۔

یاد رہے کہ دوسری جانب دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے دو کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا جو دانیہ شاہ کے اس کیس میں انکی مدد کرے گا۔

تازہ ترین