وائرل اسٹوریز

وسیم اکرم کی فٹنس کا راز، جِم روٹین بتادی

وسیم اکرم جم سیشن کے دوران کونسا گانا سنتے ہیں؟

Web Desk

وسیم اکرم کی فٹنس کا راز، جِم روٹین بتادی

وسیم اکرم جم سیشن کے دوران کونسا گانا سنتے ہیں؟

سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے جم روٹین پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

گزشتہ 25 سال سے ذیابطیس کا شکار وسیم اکرم اپنی بہترین ڈائیٹ اور کثرت سے خود کو صحتمند رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد مرتبہ بات بھی کرچکے ہیں۔

وہ اپنی صحت کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو دیکھ کر کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگاسکتا کہ وہ 57 برس کے ہیں۔

سابق کرکٹر نے گزشتہ ماہ اپنے ناشتے سے متعلق ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور اب اپنا جم روٹین شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں وسیم اکرم جم میں موجود ہیں اور کہتے ہیں کہ 'میں صبح چہل قدمی کرنے کے بعد ہلکا ناشتہ کرچکا ہوں اور اب چیسٹ ڈے ہے جو تین سیٹس پر ہوگا اور آج میں پیٹ کی ورزش بھی کروں گا'۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے ڈمبل ہاتھ میں اٹھانے کے بعد بتایا کہ 'ساڑھے بائیس کلوگرام سے شروع کر رہا ہوں، تین سیٹس کروں گا بارہ سے پندرہ کے درمیان' اور پھر وہ ایکسرسائز کرتے دکھے۔

ویڈیو میں وسیم اکرم نے ایسرسائز کرتے ہوئے اپنا سب سے پسندیدہ گانا بھی بتایا کہ وہ آج کل گلوکار احمد شہزاد کا گانا 'تیرا میرا پیار' سنتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں کو فٹ رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اپنا روٹین اپنے حساب سے سیٹ کریں لیکن اصل مقصد یہ ہے کہ فٹ رہیں۔

تازہ ترین