انفوٹینمنٹ

عائشہ عمر پر مرتا تھا، تابش ہاشمی

Web Desk

عائشہ عمر پر مرتا تھا، تابش ہاشمی

عائشہ عمر  پر مرتا تھا، تابش ہاشمی

مشہور و معروف کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اداکارہ عائشہ عمر بہت پسند تھیں مگر عائشہ نے انہیں ایک مرتبہ خوب ڈانٹا بھی تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کہ معروف میزبان تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ جہاں ان سے پہلی محبت سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا ۔ تو انہوں نے بے باک انداز میں اپنی زندگی کی بڑی حقیقت کا خلاصہ کر ڈالا۔

تابش کاکہنا تھا کہ مجھے ایک زمانے میں اداکارہ عائشہ عمر بہت پسند تھیں، وہ میرا کرش تھیں اور میں ان پر مرتا تھا۔

 یہی وجہ ہے جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ا تو اہلیہ کو بھی حفاظتی طور پر پہلے ہی بتا دیا کہ اگر کبھی مستقبل میں تم مجھے عائشہ عمر کے ساتھ دیکھ لو تو برائے مہربانی غصہ مت کرنا ۔

جس پر اْس نے بھی میری اس فرمائش کو قبول کرتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا اور کہا کہ تم کہاں اور وہ کہاں۔ لیکن جب قسمت نے ساتھ دیا اور مجھے جیو کا شو مل گیا۔ اور پھر ایک دن اوپر والا مجھ پر مزید مہربا ن ہوگیا اور شو میں عائشہ عمر کو بطور مہمان بلا لیا گیا جس پر میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔

لیکن جیسے ہی میں میک اپ روم میں تیار ہونے کیلئے داخل ہو اتو دیکھا کہ عائشہ میک اپ مین پر چیخ رہی تھیں کہ تم نے میرے بال کیسے جلا دیے؟َاب وہ غصے میں ہی تھیں کہ میں نے سگریٹ جلا لی تو انہوں نے مجھے فوراََ سخت انداز میں کہا آپ باہر چلے جائیں ، مجھے اس کے دھویں سے الرجی ہے۔

یہ سنتے ہی میں وہاں سے چلتا بنا ور پھر ان سے سیٹ پر ہی بات چیت کی ۔ اس کے بعد میں نے بہت کمال شو کیا اور پھر وہ مذکورہ شو کا طریقہ کار ہی بن گیا کہ شو میں شریک مہمانوں کے ساتھ انٹرویو کے ساتھ ساتھ مہذب انداز میں طنز و مزاح بھی کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ تابش ہاشمی کا یہ شو ایساہے جس میں شروعات میں تو مہمانوں نے اس میں شریک ہونے کے 1 کروڑ سے لیکر 20 ہزار ڈالرز تک بطور فیس کا مطالبہ کیا۔

لیکن اب جیو چینل کے نام اور شو ہنسنا منع ہے کی ساکھ کو دیکھ کر کئی مشہور شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے فری میں بھی اس شو کا حصہ بنے۔  

تازہ ترین