انفوٹینمنٹ

مشی خان کی 21 سال پرانی تصاویر وائرل

یہ تصاویر سال 2003 کی ہیں

Web Desk

مشی خان کی 21 سال پرانی تصاویر وائرل

یہ تصاویر سال 2003 کی ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سینئر پاکستانی اداکارہ مشی خان کی 21 سال  پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئیں۔

مشی خان آج کل سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور وہ اکثر ان موضوعات پر بات کرتی ہیں جو پاکستانی معاشرے میں انہیں خرابی کا باعث محسوس ہو رہے ہوتے ہیں۔

ٹی وی اسکرین سے دور مشی خان نے گزشتہ دنوں اپنی یادگار تصاویر جاری کیں جن میں وہ خوبصورتی کی انتہاؤں  پر تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصاویر سال 2003 کی ہیں جب وہ فرانس کے شہر پیرس گئی تھیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو فرانس کے سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایفل ٹاور کے سامنے بھی کھینچوائی گئی تصویر جاری کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہاہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ  اداکارہ اس وقت سے اب تک ویسی ہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ بےشمار ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں، ان کے لازوال ڈراموں میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننھی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں وغیرہ شامل ہیں۔

مشی خان کی جوانی کی تصاویر یہاں دیکھیں:

مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام


مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام
مشی خان،فوٹو/انسٹاگرام


تازہ ترین