دلچسپ و خاص

امریکی شہری کو ازدواجی زندگی نے کاروباری شخص بنا دیا

بریان نے بتایا کہ سب سے پہلے اچھی سیلز کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے تاجر اور گاہگ کمپنی کے درمیان بہترین تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Web Desk

امریکی شہری کو ازدواجی زندگی نے کاروباری شخص بنا دیا

بریان نے بتایا کہ سب سے پہلے اچھی سیلز کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے تاجر اور گاہگ کمپنی کے درمیان بہترین تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ازدواجی زندگی نے ماہر کاروبازی شخص بنا دیا، فوٹو بشکریہ گوگل
ازدواجی زندگی نے ماہر کاروبازی شخص بنا دیا، فوٹو بشکریہ گوگل

امریکا کے ایک کاروباری شہری ’لنکڈ اِن‘ پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خریدوفروخت کے بزنس میں اصل مہارت اپنی ہونے والی بیوی کو پروپوز کرنے کے بعد حاصل کی ہے۔

بریان شینکمین نامی امریکی شہری کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جو بزنس مین کسٹمرز کے ساتھ سیلز کال شیڈول کرتےہیں۔

حال ہی میں بریان نے ’لنکڈ ان‘ پر اپنی ہونے والی اہلیہ کو پروپوز کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ 

رومانوی تصویر کے ساتھ ایک طویل تحریر بھی درج تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اس پروپوزل کے بعد سیلز بزنس کے بارے میں کیا کچھ سیکھا خاص طور پر بزنس ٹو بزنس سیلز کے بارے میں۔

بریان نے بتایا کہ سب سے پہلے اچھی سیلز کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے تاجر اور گاہگ کمپنی کے درمیان بہترین تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے کچھ اہم سنگ میل کو عبور کرنا ضروری ہے تاکہ آخر میں بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

دوسرا یہ کہ معاہدہ طے ہونے کے بعد اصل کام شروع ہوتا ہے اور دونوں فریقیں کے درمیان طمانیت کے احساس کو برقرار رکھنے کیلئے منصوبہ بندی اور مسلسل شفاف رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنی پوسٹ میں مسٹر بریان  نے انکشاف کیا کہ پروپوزل سے حاصل ہونے والی مہارتوں میں خوش آئند امکانات پر نظر رکھنا، نئے زاویوں کو دریافت کرنا، ڈیمو، قیمتوں کا تعین، مذاکرات، اعتراضات سے نمٹنے اور انہیں کامیابی سے ختم کرنا شامل ہے۔

تازہ ترین