انفوٹینمنٹ

نوشین شاہ عمران اشرف کی محنت کی معترف

عمران اشرف کیریئر کے آغاز میں بہت افسردہ ہوجاتے تھے۔

Web Desk

نوشین شاہ عمران اشرف کی محنت کی معترف

عمران اشرف کیریئر کے آغاز میں بہت افسردہ ہوجاتے تھے۔

 پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے عمران اشرف کی اداکاری و محنت کو سراہنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکارہ نوشین شاہ کا ایک پرانا انٹرویو ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،جس میں وہ عمران اشرف کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دورانِ انٹرویو  ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے مختصر کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور کیریئر کے آغاز میں وہ بہت افسردہ ہوجاتے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ عمران اشرف اب انہیں کہتے ہیں کہ نوشین تم نے میرا ابتدائی دور بھی دیکھا ہے کہ وہ کن مشکل حالات سے گزرے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق میں شروع میں ہی عمران اشرف کو کبھی ہار نہ ماننے کا مشورہ دیتی تھی اور دیکھیے کہ آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ عمران اشرف نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے الف اللہ اور انسان ڈرامے میں محض 35 سے 40 سینز ادا کیے تھے جب کہ اسی ڈرامے میں 800 سے زائد سینز تھے۔

اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ڈراما دیکھا تو وہ رو پڑیں۔ ان کے مطابق عمران اشرف نے خواجہ سرا کا کردار اس طرح اچھے انداز میں نبھایا کہ وہ جذباتی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گفتگو کے آخر میں نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف انہیں ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ اگر انہیں بڑے کردار نہیں ملتے تو کوئی بات نہیں، وہ چھوٹے کرداروں کو بڑا کردیں گے ، ان کی بات صحیح نکلی اور اب وہ بہت بڑے اداکار بن چکے ہیں۔

تازہ ترین