انفوٹینمنٹ

عاصم اظہر ’بے مطلب‘ کی تشہیری مہم کے دوران نڈھال

یہ البم میری زندگی کا اک نیا سفراور ایک نئی شروعات ہے

Web Desk

عاصم اظہر ’بے مطلب‘ کی تشہیری مہم کے دوران نڈھال

یہ البم میری زندگی کا اک نیا سفراور ایک نئی شروعات ہے

عاصم اظہر کی البم کے پہلے گانے کی کور فوٹو
عاصم اظہر کی البم کے پہلے گانے کی کور فوٹو

عاصم اظہر کا  ایک کے بعد ایک کنسرٹ کرنے کی وجہ سے عاصم اظہر کا گلا بھی بیٹھ گیا۔

عاصم اظہر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ایک پوسٹ انسٹاگرام کی زینت بنائی ، انہوں نے کہا کہ ’تھکن،بے خوابی ،مسلسل سفر اور ان سب کے ساتھ یکے بعد دیگرے کانسرٹس اب تو حال یہ ہے کہ گلہ مکمل طور پر بیٹھ چکا ہے لیکن پھربھی حوصلے بلند ہیں، صرف اور صرف آپ کی لوگوں کی محبت کی بدولت۔ ‘

خیال رہے کہ عاصم اظہر ان دنوں اپنے ڈیبیو البم بے مطلب کی پرموشن میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ روزانہ کہیں نہ کہیں کانسرٹ کرتے نظر آتے ہیں ۔

البم لانچ کی تقریب میں گلوکار نے البم کو اپنے زندگی کا سب سے خاص حصہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک نیا سفر،ایک نئی شروعات بھی کہا۔

واضح رہے گلوکارعاصم اظہر نےحال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں تھں۔ گلوکار کے اس اقدام کے بعدان کی پروفائل کے چند اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے۔

سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ تقریباً 30 لاکھ کے قریب فالوورز والے اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا پوسٹ موجود نہیں ہے تو کیا مسئلہ ہوا ہوگا؟ 

تاہم بھر کچھ انتظار کے بعد گلوکار کی جانب سے یہ بات سامنے آئی کے اپنے ڈیبیو البم کیلئےکے ایسا کیونکہ ایک فریش اسٹارٹ لینا چاہتا تھا۔ 

تازہ ترین