فلم / ٹی وی

'پیکو'، دیپیکا پڈوکون نے 9 سال پرانی یاد تازہ کردی

’وہ ہر کسی کو یہ بتانا پسند کرتے ہیں کہ میں کتنا کھاتی ہوں

Web Desk

'پیکو'، دیپیکا پڈوکون نے 9 سال پرانی یاد تازہ کردی

’وہ ہر کسی کو یہ بتانا پسند کرتے ہیں کہ میں کتنا کھاتی ہوں

پیکو کی نویں سالگرہ  پر دیپیکا نے پوسٹ جاری کردی
پیکو کی نویں سالگرہ  پر دیپیکا نے پوسٹ جاری کردی

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بلاک بسٹر فلم ’پیکو’ کی نویں سالگرہ پر فلم کے سیٹ سے لی گئی تھروبیک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ٹیگ کرنے کے ساتھ مرحوم عرفان خان سے بھی اظہار محبت کردیا۔

پیکو فلم کو 9 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اداکارہ نے ایک ایسی  اندیکھی جھلک جاری کی جس میں انہیں فلم کے سیٹ پر فلم کی کاسٹ امیتابھ بچن اور عرفان خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ،’وہ ہر کسی کو یہ بتانا پسند کرتے ہیں کہ میں کتنا کھاتی ہوں’۔

ساتھ ہی انہوں نے عرفان خان کیلئے لکھا کہ،’اوہ ہم آپکو کتنا یاد کرتے ہیں۔’

دیپیکا کی پوسٹ پر شوہر و اداکار رنویر سنگھ نے دل والے اموجی کے ساتھ اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا جبکہ مرحوم اداکار عرفان خان کے صاحبزادے بابل خان بھی دل والے اموجی کے ساتھ والد کی یاد میں افسردہ نظر آئے۔

یاد رہے کہ فلم ’پیکو’ 8 مئی 2015 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی جس میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ جبکہ اس فلم میں عرفان خان سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ سے متعلق حال ہی میں کہ خبریں وائرل ہوئیں کہ اس جوڑے کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے جس کی وجہ رنویر سنگھ کا انسٹاگرام سے شادی کی تمام تصاویر حذف ہوجانا ہے۔

تازہ ترین