پاکستان

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے طلاق کی تصدیق کردی

جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی۔

Web Desk

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے طلاق کی تصدیق کردی

جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے طلاق کی تصدیق کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے  فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ایک اسٹوری کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میری طلاق کی جو خبریں اس وقت گردش کر رہی ہیں وہ بالکل درست ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  یہ ہمارا نجی معاملہ ہے لہذا میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

جنید صفدر نے سابقہ اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ اب اس معاملے میں کچھ اور نہیں بولنا چاہتا۔

جنید صفدر نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ میں سابقہ بیوی عائشہ کیلئے دعاگو ہوں کہ انکی زندگی اچھی گزرے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست2021 کو لندن میں ہوا تھا، بعد ازاں دسمبر میں شادی کی دھوم دھام سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جنید صفدر کی گلوکاری و مریم نواز کے دلکش جوڑوں نے خوب توجہ سمیٹی تھی۔

عائشہ سیف خان احتساب بیورو کے سابق سربراہ اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان خان کی بیٹی ہیں۔ وہ یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی ۔

تازہ ترین