اسکینڈلز

سجل اور احد، علیحدگی کی وجہ کیا ؟ آصف رضا میر کا ’مبہم‘ پیغام جاری

آصف رضا میر کا ’مبہم‘بیان ، سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ قرار

Web Desk

سجل اور احد، علیحدگی کی وجہ کیا ؟ آصف رضا میر کا ’مبہم‘ پیغام جاری

آصف رضا میر کا ’مبہم‘بیان ، سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ قرار

سجل اور احد، علیحدگی کی وجہ کیا ؟ آصف رضا میر کا ’مبہم‘ پیغام جاری

پاکستانی اداکار آصف رضا میر کا نوبیاہتا جوڑوں کو دیا گیا مشورہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ قرار دیا جانے لگا۔

حال ہی میں آصف رضا میر نے ایک انٹرویو میں اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی اور اسی دوران نئی نسل کو کامیاب شادی کے حوالے سے کئی مشورے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ ’ نئی نسل کو میرا یہی مشورہ ہے کہ شادی کے بعد اپنے ہمسفر کی عزت کریں،تنہائی میں اور کسی دوسرے کے سامنے بھی ایک دوسرے کا احترام کریں اور یہ عزت و احترام کا معاملہ دونوں طرف سے ہونا چاہئے۔‘


ان کا کہنا تھا کہ ’شادی کے رشتے میں دونوں کو ایک جیسا مقام حاصل ہے، اپنے اپنے معاملات ایک دوسرے سے لازمی شیئر کریں اور ایک دوسرے پر بھروسہ قائم رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ زندگی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے نہیں ہوتی بلکہ شادی کے بعد میاں بیوی کو لفظ ’میں‘ کو کم استعمال کرنا چاہئے اور  دوسرے کی کامیابی کو اپنی ہی کامیابی سمجھنا چاہئے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘ اگر آپ کو لگے کہ اس شادی کا مستقبل مثبت نہیں ہے تو معاملے کو کھینچنے کے بجائے فیصلہ لیتے ہوئے اس شادی کو ختم کر کے آگے بڑھ جائیں۔‘

آصف رضا میر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے احد رضا میر اور  سجل علی کی علیحدگی سے جوڑا جارہا ہے۔

بعض صارفین آصف رضا میر کے ان الفاظ کو سراہتے نظر آرہے ہیں تو چند صارفین آصف رضا میر کے شادی ختم کردینے والے مشورے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو ابو ظہبی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کو عوام کی جانب سے بے انتہا محبت بھی ملی۔

22جنوری 2022کو سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی پر احد رضا میر اور انکے پورے گھرانے کی غیر موجودگی نے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے دی تھی۔

اس حوالے سے دونوں ہی نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن دونوں ہی ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر ہٹا بھی چکے ہیں۔

تازہ ترین