عالمی منظر

ہاں! ہم خان ہیں، جمائما

جمائما کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

Web Desk

ہاں! ہم خان ہیں، جمائما

جمائما کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

صادق خان کے میئر منتخب ہونے پر جمائما بھی خوش
صادق خان کے میئر منتخب ہونے پر جمائما بھی خوش

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ بھی صادق خان  کے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہونے پر خوشی سے نہال ہیں۔

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے اور برطانوی لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد رکن صادق خان ایک بار پھر انتخابی مہم میں جیت اپنے نام کرنے کے بعد لندن کے میئرمنتخب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

صادق خان انتخابی مہم میں 77ہزار کی بڑی لیڈ سےتقریباً 1لاکھ27ہزار455ووٹ لیکر تیسری بار لندن کے میئرمنتخب ہوئے۔

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

صادق خان کی بڑی کامیابی پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی خوش ہوگئیں۔

انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یس! ہم خان ہیں، مئیر لندن منتخب ہونے پر صادق خان کو بہت مبارک ہو۔‘؎

صادق خان کون ہیں؟

لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہونے والے صادق خان نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔بعدازاں انہوں نے ونزورتھ کونسل کے کونسلر بننے سے اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرلیا۔

صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں کنزوریٹیو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دے کر لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

میئر بننے سے قبل صادق خان نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

بطور میئر لندن صادق خان نے ہوپر کی منفرد اسکیم بھی متعارف کرائی، ہوپر اسکیم کے تحت ایک گھنٹے تک مسافر جتنی چاہیں بس اور ٹرام تبدیل کرسکتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ صادق خان نے لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے الٹر لو ایمیشن زون کی اسکیم بھی متعارف کرائی۔

علاوہ ازیں صادق خان غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف اپنے پارٹی پالیسی کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھانے والوں میں بھی شامل رہے ہیں۔

تازہ ترین