ٹریول

آسٹریلیا میں حصولِ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر

حکومت نے ویزوں کے شرائط سخت کردیں۔

Web Desk

آسٹریلیا میں حصولِ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر

حکومت نے ویزوں کے شرائط سخت کردیں۔

آسٹریلیا میں حصولِ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر

آسٹریلیا نے اپنے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزے کی شرائط مزید سخت کردیں۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے بعد جب آسٹریلیا میں پابندیاں نرم کی گئیں تو بڑی تعداد میں تارکین وطن پہنچے تھے جس سے مقامی سطح پر کرایوں میں اضافے کا معاملہ گھمبیر ہونا شروع ہو گیا تھا۔

اس صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آسٹریلای کی حکومت نے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزوں کا اجرا بھی سخت کردیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 مئی سے نئے قواعد لاگو ہوجائیں گے۔

نئے ضابطوں کے تحت غیر ملکی طالبعلموں کو ویزا کے حصول کے لیے کم از کم 29 ہزار 710 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 55 لاکھ پاکستانی روپے) درکار ہوں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 55 لاکھ روپے ظاہر کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے ویزوں کے اجرا کیلئے درکار بینک فنڈز کی کم از کم حد میں یہ گزشتہ7 ماہ میں کیا گیا دوسرا اضافہ ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں حکومت نے غیر ملکی طلبہ کے لیے فنڈز کی کم سے کم حد  بڑھا کر 24 ہزار 505 آسٹریلوی ڈالر (45 لاکھ پاکستانی روپے) کی تھی جسے اب مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں مارچ میں آسٹریلیا نے طلبہ کے ویزوں کے لیے انگریزی زبان پر عبور کا معیار بھی سخت کردیا تھا۔

 حکومت کی کوشش ہے کہ وہ ایسے تمام اقدامات کو ختم کر دے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ آسٹریلیا میں اپنے قیام کو طول دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین