فلم / ٹی وی

رنبیر کپور پر ’انیمل‘ میں سنجے دت کا کردار چُرانے کا الزام

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ پر چوری کا الزام لگ گیا

Web Desk

رنبیر کپور پر ’انیمل‘ میں سنجے دت کا کردار چُرانے کا الزام

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ پر چوری کا الزام لگ گیا

رنبیر کپور پر ’انیمل‘  میں سنجے دت کا کردار چُرانے کا الزام

بھارتی اداکار رنبیر کپور کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی بالی وڈ متوالوں کو اداکار سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ’واستَو‘ کی یاد ستانے لگی۔

رواں ہفتے جہاں بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی اب تک کی بے حد انتظار کی جانے والی فلم ’انیمل‘ کا سنسنی خیز ٹریلر سوشل میڈیا پر دہشت پھیلاتا نظر  آیا وہیں یہ ٹریلر اداکار سنجے دت کے مداحوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرواگیا۔

چند روز قبل ’اینیمل‘ کا 3 منٹ 33 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کیا گیا جس میں رنبیر کپور کو ایک خطرناک کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی وڈ متوالوں کو اس ٹریلر  کو دیکھتے ہی سال 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’واستو‘ میں سنجے دت کا کردار  ’راگھوناتھ نامدیو شیوالکر‘ عرف ’رگھو‘ یاد آگیا۔

دراصل ٹریلر میں رنبیر کپور کو شلوار قمیص پہنے، لمبی زلفوں کے ساتھ ماتھے میں سرخ لکیر نما ٹیکا بنائے دیکھا جاسکتا ہے جو کافی حد تک ’واستو‘ میں سنجے دت کے کردار ’رگھو‘ سے مماثلت رکھتا معلوم ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر معلوم ہو رہی ہے لیکن اس کا ’ارجن سنگھ‘ ہو با ہو ’رگھو‘ سے مل رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ لگتا ہے کہ فلم سنجو کرنے کے بعد رنبیر کپور ، سنجے دت کے کردار سے باہر ہی نہیں آپا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں رنبیر کپور، سنجے دت کی بائیوگرافکل کامیڈی ڈراما فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار سنجے دت کی اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار اس قدر بہترین ادا کیا تھا کہ فلم کے بعض سین میں دیکھنے والوں کو اکثر ایسا لگا کہ شاید فلم میں رنبیر کپور نہیں بلکہ خود سنجے دت ہی ہیں۔

تازہ ترین