دلچسپ و خاص

گوگل کے سابق CEOکی پُرتعیش حویلی برائے فروخت، قیمت اور خصوصیات کیا؟

5 بیڈ رومز پر مشتمل حویلی 5,265 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔

Web Desk

گوگل کے سابق CEOکی پُرتعیش حویلی برائے فروخت، قیمت اور خصوصیات کیا؟

5 بیڈ رومز پر مشتمل حویلی 5,265 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔

(فائل فوٹو: رائٹرز/بزنس انسائڈر)
(فائل فوٹو: رائٹرز/بزنس انسائڈر)

گوگل کے سابق سی ای او ایرک شمٹ اور ان کی اہلیہ وینڈی نے اپنی پُرتعیش حویلی ساڑھے 24 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردی جوکہ تقریباً 6 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

69 سالہ ایرک شمٹ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اس وقت تقریباً 23.9 ارب ڈالر ہے، وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس حویلی میں رہائش پذیر ہیں۔

ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ ارب پتی ایرک شمٹ نے 1969 میں بنائی گئی یہ حویلی 1990 میں تقریباً 2 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔

اس حویلی میں ایک آؤٹ ڈور فائر پلیس، ایمپیتھیٹر، سوئمنگ پول اور ایک مصنوعی آبشار بھی موجود ہے۔

(فوٹو: بزنس انسائڈر)
(فوٹو: بزنس انسائڈر)

اس میں قدرتی روشنی کی رسائی کا مناسب انتظام موجود ہے، 5 بیڈ رومز پر مشتمل 5,265 مربع فٹ پر پھیلی اس حویلی میں 8 باتھ رومز، لیونگ رومز، فیملی رومز ہیں، 3 ایکڑ پر پھیلے گراؤنڈز بھی اس حویلی کا حصہ ہیں جو کسی پارک کی طرح دکھتے ہیں۔

(فوٹو: بزنس انسائڈر)
(فوٹو: بزنس انسائڈر)

لکڑی کے شیلف اور سیاہ و سفید فرشی ٹائلوں سے مزین ایک گرین ہاؤس بھی حویلی میں موجود ہے جہاں کئی قسم کے پودے رکھے گئے ہیں۔

(فوٹو: بزنس انسائڈر)
(فوٹو: بزنس انسائڈر)

اس حویلی کو یورپی اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں گہرے رنک کی لکڑی سے بنا فرنیچر اور فرش موجود ہے۔

(فوٹو: بزنس انسائڈر)
(فوٹو: بزنس انسائڈر)

کیلیفورنیا میں یہ ایرک شمٹ کی واحد پراپرٹی نہیں ہے جبکہ کیلیفورنیا کے علاوہ اُن کی زیرملکیت پراپرٹی نیو یارک اور ننٹکٹ میں بھی ہے۔

تازہ ترین