اسکینڈلز

آصف رضا میر بیٹے احد پر لگنے والے الزامات پر بول پڑے

آصف رضا میر کی احد رضا میر کی جدوجہد اور نیپوٹیزم پر لب کشائی

Web Desk

آصف رضا میر بیٹے احد پر لگنے والے الزامات پر بول پڑے

آصف رضا میر کی احد رضا میر کی جدوجہد اور نیپوٹیزم پر لب کشائی

آصف رضا میر بیٹے احد پر لگنے والے الزامات  پر بول پڑے

پاکستانی اداکار آصف رضا میر نے اپنے بیٹے و اداکار احد رضا میر پر لگنے والے نیپوٹیزم کے الزام کی تردید کردی۔

پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ تنہائیاں میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب عوام کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار آصف رضا میر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

مذکورہ انٹرویو میں آصف رضا میر اپنے بیٹے احد رضا میر کو اداکاری کی دنیا میں درپیش مسائل اور ان پر لگنے والے الزامات پر بات کرتے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ 'سب سمجھتے ہیں کہ بیٹے کو ڈرامے دلوانے کیلیے میں مومنہ درید کے گھر کے دروازے پر بیٹھا رہتا ہوں پر ایسا نہیں ہے احد اپنی قابلیت کے بل بوتے یہاں پہنچا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'جیسے باقی لوگ آڈیشن دیتے ہیں ویسے ہی احد نے بھی دیے اور بہت ساروں میں وہ منتخب ہوا اور اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں اس کا والد ہوں بلکہ اس نے چار سال تھیٹر کی تعلیم حاصل کی اور خود کو اس قابل بنایا۔'

انکا کہنا تھا کہ 'احد کو لوگ کام کرنے کے معاوضے پر اکثر کہتے ہیں کہ 'تمہیں پیسے کی کیا ضرورت تمھارے تو والد بھی کماتے ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'احد کو اردو نہیں آتی تھی لیکن پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلیے اس نے خاص طور پر اردو زبان سیکھی۔'

تازہ ترین